• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

حفیظ نظرانداز، لاہور قلندرز نے سہیل اختر کو کپتان مقرر کردیا

شائع December 6, 2019 اپ ڈیٹ December 9, 2019
سہیل اختر نے 2018 اور 2019 کے سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
سہیل اختر نے 2018 اور 2019 کے سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے کھلاڑی سہیل اختر کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے لیے سہیل اختر کو ٹیم کا کپتان مقرر کر کے سب کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں محمد حفیظ کی شکل میں ایک انتہائی تجربہ کار کرکٹر موجود ہے اور انہیں ٹیم کی قیادت کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ سال ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کو سونپی تھی لیکن وہ انجری کے سبب ابتدا میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد چند میچز میں اے بی ڈی ویلیئرز اور بقیہ میں فخر زمان نے قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

اس مرتبہ بھی حفیظ کو ہی قیادت کے لیے فیورٹ تصور کیا جارہا تھا کیونکہ وہ انٹرنیشنل سطح پر قومی ٹیم کی قیادت کا بھی تجربہ رکھتے ہیں لیکن لاہور قلندرز نے اس کے بجائے سہیل اختر کو کپتان مقرر کردیا۔

سہیل اختر نے 2018 اور 2019 کے سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 میچز میں 363 رنز اسکور کیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024