• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

امریکی ریاست منیسوٹا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 فوجی ہلاک

شائع December 6, 2019 اپ ڈیٹ December 7, 2019
جھاڑیوں کے درمیان تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نظر آرہا ہے — فوٹو: اے پی
جھاڑیوں کے درمیان تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نظر آرہا ہے — فوٹو: اے پی

امریکی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق ریاستی گورنر ٹِم ویلز نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر وسطی مینیسوٹا کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جس سے مینیسوٹا نیشنل گارڈ کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ابتدائی طور پر ہلاک فوجی اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔

گورنر ٹِم ویلز نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ 'فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دن تاریک اور مشکل ہیں تاہم مینیسوٹا، ہلاک فوجیوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

منیسوٹا نیشنل گارڈ کے ایڈجوٹنٹ جنرل میجر جنرل جان جینسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ '3 فوجیوں کی ہلاکت سے ہمارا مینیسوٹا نیشنل گارڈ کا خاندان ویران ہو گیا ہے، ہماری اس وقت اولین ترجیح ان فوجیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔'

نیشنل گارڈ نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر سینٹ کلاؤڈ میں گارڈز کی آرمی ایوی ایشن سیفٹی فیسیلٹی کا 'یو ایچ 60' بلیک ہاک تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 13 فرانسیسی فوجی ہلاک

گارڈ ماسٹر سارجنٹ بلیئر ہیوڈینس کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے مینٹیننس ٹیسٹ فلائٹ کے لیے سینٹ کلاؤڈ سے اڑان بھرنے کے کچھ لمحے بعد ہی گارڈ کا اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرنے کے 9 منٹ بعد ہی مصیبت پیش آنے کا اشارہ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024