• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2019 میں یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانے

شائع December 6, 2019
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانوں میں عاطف اسلم کے تین شامل ہیں—اسکرین شاٹ
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانوں میں عاطف اسلم کے تین شامل ہیں—اسکرین شاٹ

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نے ہر سال کی طرح اس برس بھی سال کے اختتام کے موقع پر مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔

یوٹیوب ہر سال پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ مقبول عام ویڈیوز اور موسیقی کی 10 مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کرتا ہے اور رواں سال بھی یوٹیوب نے یہ فہرست جاری کردی۔

پاکستان میں عام ویڈیوز میں سال 2019 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز کسی مختصر ویڈیو نے نہیں بلکہ ایک مکمل فلم نے حاصل کیا اور فلم ‘لوڈ ویڈنگ‘ پہلے نمبر پر رہی۔

2019 کی پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین یوٹیوب ویڈیوز دیکھیں

اسی طرح موسیقی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 ویڈیوز میں گلوکار نبیل شوکت اور آئمہ بیگ کا گانا ’جا تجھے معاف کیا‘ سب سے بازی لے گیا۔

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 ویڈیوز میں دوسرے نمبر پر ’علی مولا علی دم دم‘، تیسرے نمبر پر ’کھیل دیوانوں کا‘ چوتھے نمبر پر ’بارشیں‘ اور پانچویں نمبر پر ہم ٹی وی کے ڈرامے ’انا‘ کی ویڈیو رہی۔

چھٹے نمبر پر پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے پشتو گانے کی ویڈیو، ساتویں نمبر پر عاطف اسلم کا ’وہی خدا پے‘ آٹھویں نمبر پر ’بول ہو‘ نویں نمبر پر ’ہمسائے ماں جائے‘ اور دسویں نمبر پر عابدہ پروین اور عاطف اسلم کا ’پردہ داری‘ رہا۔

10 - پردہ داری

09 - ہمسائے ماں جائے

08 - بول ہو

07 وہی خدا ہے

06 - اف اللہ - پشتو

05 - انا

04 - بارشیں

03 - کھیل دیوانوں کا

02 - علی مولا علی دم دم

01 - جا تجھے معاف کیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024