• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ڈائٹ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ ضرور پڑھ لیں

شائع December 5, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

اگر تو آپ ڈائٹ سوڈا کا استعمال یہ سمجھ کر کرتے ہیں کہ اس سے جسمانی وزن میں کمی آئے گی تو حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی تھی۔

ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ڈائٹ مشروبات استعمال کرتے ہیں ان میں پیٹ کے گرد چربی جمع ہونے کی مقدار اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ یہ سافٹ ڈرنکس آپ کی توند نکالنے میں کردار ادا کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے دوران 65 سال یا اس سے زائد عمر کے لگ بھگ ساڑھے سات سو افراد کے ڈیٹا کا جائزہ کئی سال تک کیا گیا اور پھر معلوم ہوا کہ اس سے پیٹ کے گرد چربی جمع ہونے کی رفتار بڑھ جاتی ہے چاہے وہ جسمانی طور پر کتنے ہی متحرک کیوں نہ ہوں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ ان مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ان کی توند میں چربی بڑھنے کی شرح روزانہ کے حساب سے 3.2 انچ ہوتی ہے۔

اس سے توند نکلنے کے ساتھ ساتھ کمر بھی پھیلتی ہے اور اس کے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ خون کی شریانوں، جسمانی سوجن اور ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس تو صحت کے لیے نقصان دہ ہے ہیں مگر کم کیلوریز والے مشروبات بھی طبی لحاظ سے فائدہ مند نہیں۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف دی امریکن گیریاٹریکس سوسائٹی میں شائع ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024