• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فن لینڈ کے وزیراعظم پوسٹل ملازمین کے شدید احتجاج پر مستعفی

شائع December 4, 2019
فن لینڈ کے وزیراعظم پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا تھا—فوٹو:اے ایف پی
فن لینڈ کے وزیراعظم پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا تھا—فوٹو:اے ایف پی

فن لینڈ کے وزیراعظم اینتی رینے نے محکمہ پوسٹ کے ملازمین کے شدید احتجاج اور اصلاحات کے حوالے سے جھوٹ بولنے کے الزام کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق پوسٹل ملازمین کے احتجاج کے باعث فن لینڈ کی حکمران جماعت میں شامل 5 جماعتی اتحاد کو دراڑ پڑنے کا خدشہ تھا جس کے تحت وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا۔

حکمران جماعت سینٹرپارٹی اب فیصلہ کرے گی کہ آیا وہ 5 جماعتی حکمران اتحاد کو ختم کرکے نئے انتخابات کی طرف جائیں گے یا پھر نیا وزیراعظم نامزد کردیا جائے۔

مزید پڑھیں:فن لینڈ: انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی برتری

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی حکمران جماعت محکمہ پوسٹ کے سربراہ کی جانب سے وزیراعظم پر جھوٹ بولنے کے الزام پر غصے میں ہے جس کے باعث گزشتہ چند ماہ سے جاری احتجاج کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

اینتی رینے کو رواں برس جون میں وزیراعظم بنایا گیا تھا اور انہوں نے بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کی اور احتجاج کے بعد اپنا استعفیٰ صدر ساؤلی نی نیستو کو پیش کردیا۔

اتحادی جماعتوں کو نئی حکومت کی تشکیل کے نئے وزیراعظم کا بھی اعلان کرنا ہوگا جس کے لیے مضبوط امیدوار حکمران جماعت کی سینیئر رہنما سینا مارن ہیں جو اس وقات وزیر ٹرانسپورٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہوں نے حکومت سنبھالنے کی خواہش بھی ظاہر کرلی ہے۔

خیال رہے کہ اینتی رینے کے خلاف ستمبر میں سرکاری محکمہ فن لینڈ پوسٹ کے 700 ملازمین نے احتجاج شروع کیا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ گمبھیر صورت اختیار کرگیا اور مزید صنعتوں کے ملازمین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

فن لینڈ پوسٹ ملازمین نے کم تنخواہوں اور سہولیات میں کمی کے باعث احتجاج شروع کیا تھا جو ابتدائی طور پو متعلقہ محکمے کے وزیر سیپرا پاتیرو کے خلاف تھا تاہم جب دیگر شعبوں کے ملازمین بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے تھے بحران شدت اختیار کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان کے وزیر اعظم شدید مظاہروں کے بعد مستعفی

مزدور یونینز کی جانب سے اصلاحات کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا جبکہ وزیر کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آتے رہے جبکہ وزیراعظم رینے نے 28 نومبر کو معاملے میں مداخلت کی جو ان کے لیے ناقص ثابت ہوگیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں فن لینڈ پوسٹ کے حوالے سے کسی قسم کی اصلاحات کے امکان کو مسترد کردیا تھا لیکن اسی روز پوسٹ کے چیئرمین نے وزیراعظم پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے وزیر سیپرا پتیرو کے استعفے کا اعلان کیا لیکن مظاہرین نے اس کو ناکافی قرار دیا جس کے بعد انہیں خود استعفے پر مجبور ہونا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024