• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو وائرل

شائع December 3, 2019
عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ انسٹاگرام
عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ انسٹاگرام

نامور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کو پاکستان کا جسٹن بیبر بھی کہا جاتا ہے، جن کا گانا آج کل سامنے آنے والے ہر پروجیکٹ میں موجود ہوتا ہے۔

جہاں پورے پاکستان بھر میں گلوکار کے مداح موجود ہیں، وہیں شاید بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں اداکار کی گلوکاری پسند نہیں آتی۔

عاصم اظہر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں، تاہم حاضرین میں موجود افراد میں سے کسی نے ان کی گلوکاری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے جوتا اچھال دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مداحوں میں موجود کسی نے عاصم اظہر پر جوتا پھینکا ہے، جس پر مداح غصے اور ناراضی کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کنسرٹ کے دوران یہ جوتا عاصم اظہر کے بجائے ان کی ٹیم میں موجود گٹارسٹ کے گٹار پر جاکر لگا، تاہم عاصم اظہر نے اس کے باوجود اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا بھی گیا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کو کوک اسٹوڈیو سے شہرت ملی تھی، وہ نامور اداکارہ گل رعنا کے بیٹے ہیں۔

دونوں کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام
دونوں کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024