• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'دو بول' کے بعد حرا مانی کی 'غلطی'

شائع December 3, 2019
ان دونوں کا نیا ڈراما 'غلطی' جلد سامنے آئے گا — فوٹو/ انسٹاگرام
ان دونوں کا نیا ڈراما 'غلطی' جلد سامنے آئے گا — فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار عفان وحید اور اداکارہ حرا مانی نے اکٹھے 'دو بول' نامی ڈرامے میں کام کیا تھا، اس ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری کو مداحوں نے بےحد پسند کیا، جس کے بعد یہ ٹیلی ویژن کا کامیاب ڈراما ثابت ہوا۔

ان دونوں کی جوڑی کو اسکرین پر اس حد تک پسند کیا گیا کہ 'دو بول' کے بعد ان دونوں نے اپنا نیا ڈراما ' غلطی' بھی سائن کرلیا، جس کے ٹیزرز سوشل میڈیا پر سامنے آرہے ہیں۔

حرا مانی اور عفان وحید دوبارہ 'غلطی' نامی اس ڈرامے میں رومانوی کرداروں میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں عفان وحید حرا سے سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ ان پر بھروسہ کرتی ہیں جس پر حرا مانی نے جواب میں کہا کہ وہ سب سے زیادہ بھروسہ ان پر کرتی ہیں جبکہ ہمیشہ ان سے محبت بھی کرتی رہیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹیزر میں ان دونوں کے کامیاب ڈرامے دو بول کے میوزک کا بھی استعمال کیا گیا۔

ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تو تاحال اعلان نہیں ہوا البتہ یہ جلد اے آر وائے ڈجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کی ہدایات صبا حمید دے رہی ہیں جبکہ کہانی اسماء سیانی نے تحریر کی۔

اداکار عفان وحید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس میں حرا مانی بھی موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ 35 سالہ عفان وحید نے 2006 میں جیو کے ڈرامے 'تیرے پہلو میں' سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

وہ اس کے بعد 'میرے قاتل میرے دلدار'، 'میں بشریٰ'، 'بھول' اور 'میں نہ جانوں' جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

دوسرے جانب 30 سالہ حرا مانی نے اداکاری کا آغاز 2013 کے پروجیکٹ 'تیری میری کہانی' کے ساتھ کیا۔

وہ اس کے بعد 'یقین کا سفر'، 'دل موم کا دیا'، 'آنگن'، 'بندش' جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حرا اس وقت ٹیلی ویژن پر کامیاب ہونے والے ایک اور ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

'غلطی' کے علاوہ انہوں نے 'کشف' نامی ڈرامے میں کام کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024