• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راحت فتح علی خان کا آئندہ سال قوالی کا ایلبم ریلیز کرنے کا اعلان

شائع December 2, 2019
راحت فتح علی خان نے پہلی بار حیدرآباد میں پرفارمنس کی—فوٹو: ڈان
راحت فتح علی خان نے پہلی بار حیدرآباد میں پرفارمنس کی—فوٹو: ڈان

شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار اور قوال راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے بعد آئندہ سال تک قوالیوں کا ایلبم کریں گے۔

اگرچہ راحت فتح علی خان نے بطور قوال گائک کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم گزشتہ کافی عرصے سے انہیں قوالی گاتے نہیں سنا گیا۔

کافی عرصے سے قوالیوں سے دوری اور صرف فلمی گیت گائے جانے پر اپنے حوالے سے لوگوں میں غلط رائے پیدا ہونے پر اب راحت فتح علی خان نے قوالیوں کو گانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ہی ایلبم بھی ریلیز کریں گے۔

ڈان کے مطابق حال ہی میں راحت فتح علی خان نے سندھ کےدوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پہلی بار میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی، جس میں ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

راحت فتح علی خان نے بطور قوال کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: پرپل وینچیور
راحت فتح علی خان نے بطور قوال کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: پرپل وینچیور

میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں حیدرآباد میں کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرکے انتہائی اچھا لگا، کیوں کہ اس شہر سے ان کی منفرد وابستگی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی بھی راحت فتح علی خان کی معترف

دوران گفتگو انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی اور انکشاف کیا کہ جلد ہی وہ آنے والی ایک پاکستانی فلم کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔

راحت فتح علی خان ملک کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
راحت فتح علی خان ملک کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا چوں کہ وہ کافی عرصے سے فلموں کے لیے گیت گاتے آ رہے ہیں، اس لیے لوگوں میں یہ تاثر بن چکا ہے کہ گلوکار صرف فلمی گانوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا تاثر تبدیل کرنے کے لیے بھی لازم ہے کہ اب وہ قوالیوں کی طرف واپس لوٹیں، اس لیے آئندہ سال تک وہ قوالی کا ایلبم ریلیز کریں گے، جس پر اس وقت کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلم سے راحت فتح علی خان کا گانا نکال دیا گیا

میوزک پر مزید بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی موسیقی بھارتی موسیقی سے کم ہے۔

شہرت یافتہ گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگوں کو بھارتی فلموں کی موسیقی زیادہ پسند ہے اور ایسی موسیقی کو پسند کرنا ایک مختلف بات ہے۔

راحت فتح علی خان کے مطابق بھارتی موسیقی کو پسند کرنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ پاکستانی موسیقی میں کوئی کمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی موسیقی میں کوئی کمی نہیں، تاہم ہر کسی کی اپنی پسند ہوتی ہے۔

راحت فتح علی خان متعدد بھارتی فلموں کیلئے بھی گانے گا چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
راحت فتح علی خان متعدد بھارتی فلموں کیلئے بھی گانے گا چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024