• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

قطر کے ساتھ نئے مذاکرات میں ایل این جی کی درآمد میں کمی پر غور کا امکان

شائع December 2, 2019
وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے قطر سے مذاکرات کی تجویز پیش کی  گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے قطر سے مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: اقتصادی سست روی سے توانائی کی طلب میں کمی کے باعث پاکستان کی جانب سے قطر سے طویل المدتی معاہدے کے تحت مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی میں کمی کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کا ذرائع نے بتایا کہ 28 نومبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پنجاب میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں نیشنل پاور پارکس منیجمنٹ کمپنی (این پی پی ایم سی) 2 ہزار 650 میگاواٹ کے 2 ایل جی این پلانٹس کی نجکاری کے باعث خطرات کی تخفیف پر قطر سے حالیہ مذاکرات کی تجویز کے لیے مسودہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت پیٹرولیم میں موجود ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے قطر سے مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے ای سی سی کو آگاہ کیا، اس سے قبل قطر نے اعلیٰ سطح پر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کو قبول نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو برقرار رکھنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ رواں برس کے آغاز میں دوحہ میں وزیراعظم کے دورے کے دوران اُس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر نے قطر سے 15 سالہ معاہدے کے تحت پاکستان کو فراہم کی جانے والی ایل این جی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔

ندیم بابر نے بتایا کہ قطری حکام نے کہا تھا کہ دیگر ممالک کے ساتھ اسی طرح کے 26 معاہدے ہیں اور ایل این جی کی قیمت میں کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تاہم قطری حکام پاکستان کے خسارے میں کمی کے لیے کسی اور منصوبے پر غور کرنے کے لیے تیار تھے لہٰذا 2 آپشنز پر غور کیا گیا تھا، جس میں پاکستانی بینکوں میں قطر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور کم نرخ پر ایل این جی کی اضافی مقدار کی فراہمی شامل تھی۔

تاہم ان میں ایل این جی کی اضافی فراہمی کے آپشن کو اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے مسترد کیا تھا۔

دریں اثثا ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پیٹرولیم ڈویژن کو مشورہ دیا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی کے معاہدے میں تبدیلی کے نئے آپشنز اٹھائے اور پھر پاکستان قیمتوں کے فرق کو منظور کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

قبل ازیں توانائی ڈویژن نے 2 پاور پلانٹس کی نجکاری کو آسان بنانے کے لیے ان کو دی گئی 66 فیصد ضمانتی ایل این جی آف ٹیک سے استثنیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔

تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی کے کچھ ارکان نے نشاندہی کی کہ 300 ارب روپے میں دونوں پاور پلانٹس کی فروخت اور ان پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی کی قیمت کے فرق کے لیے سالانہ 117 ارب روپے کی سبسڈی غیردانشمندانہ فیصلہ لگتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کیلئے غور

پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی گیس کی 2 کمپنیوں نے بھی سالانہ 66فیصد ایل این جی آف ٹیک سے دستبرداری کی مخالفت کی اور کہا کہ اس حوالے سے یکے بعد دیگرے کیے گئے معاہدے پاور سیکٹر کی کھپت پر ہیں اور وہ دیوالیہ ہوجائیں گے۔

تاہم مخالفت کے باوجود ای سی سی نے 8 نومبر کو فیصلہ کیا تھا کہ این پی پی ایم سی ایل کے نجکاری پلان کو فوری طور پر حتمی شکل دے کر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے لیکن کمپنیوں کی جانب سے تحفظات کے اظہار پر وفاقی کابینہ نے 19 نومبر کو اس مسئلے پر نظرثانی کی اور ای سی سی کے فیصلے میں ترمیم کی۔

وفاقی کابینہ نے حکم دیا کہ این پی پی ایم سی ایل کے نجکاری منصوبے کو فوری طور پر حتمی شکل دے کر اس پر توانائی کی خرید اور ایندھن سپلائی کے موجودہ معاہدوں کی بنیاد پر عملدرآمد کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024