• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

36رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود اسمتھ نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع November 30, 2019 اپ ڈیٹ December 5, 2019
اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 7ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے— فوٹو: اے ایف پی
اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 7ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے— فوٹو: اے ایف پی

سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 73سال پرانا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 7000 رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلئے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری اسکور کر کے اس میچ کو یادگار بنا لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کےخلاف کم رنز پر آؤٹ ہونے پر اسمتھ نے خود کو انوکھی سزا دیدی

لیکن صرف 36 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود یہ میچ اسٹیو اسمتھ کے لیے یادگار بن گیا کیونکہ اس میچ میں ناصرف انہوں نے سر ڈان بریڈ مین سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ساتھ ساتھ انہوں نے تیز ترین 7ہزار رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اسٹیون اسمتھ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 36رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

تاہم انہوں نے اس مختصر اننگز کے دوران ٹیسٹ کیریئر کے 7ہزار رنز مکمل کر لیے اور سب سے کم میچز اور اننگز یہ اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹر بن گئے۔

اسٹیو اسمتھ نے 70ٹیسٹ اور 126اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے والی ہیمنڈ کے پاس تھا جنہوں نے 131 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیلیڈ میں وارنر کی ٹرپل سنچری، آسٹریلین اننگز 589رنز پر ڈکلیئر

7ہزار رنز بنا کر اسمتھ نے عظیم ترین کرکٹ بلے باز سر ڈان بریڈ مین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے کیریئر میں 6ہزار 996 رنز اسکور کیے تھے اور اگر وہ اپنی آخری اننگز میں صفر پر آؤٹ نہ ہوتے اور مزید 4رنز بنا لیتے تو صرف 80اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی بن جاتے۔

آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 335رنز کی اننگز کی بدولت اپنی پہلی اننگز 589رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024