• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فلسطین: غزہ کی سرحد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

شائع November 29, 2019
فلسطینی حکام نے ہفتہ وار احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا—فوٹو:اے ایف پی
فلسطینی حکام نے ہفتہ وار احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا—فوٹو:اے ایف پی

فلسطین کی غزہ پٹی میں سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فسلطینی نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حماس کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق 16 سالہ فہد الایستل کو خان یونس کے مشرقی علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور ان کے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور زخمیوں میں 4 شہری شامل ہیں۔

فلسطینی حکام نے جمعے کو ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کو بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا لیکن کئی فلسطینی نوجوانوں نے سرحدی باڑ تک پہنچنے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے آنے والے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘غزہ پٹی میں درجنوں شہریوں نے سیکیورٹی رکاوٹوں کے قریب پہنچنے کی کوشش کی’۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘فلسطینیوں کی جانب سے بار بار رکاوٹوں تک پہنچنے اور توڑنے کی کوشش کی گئی اور بارودی مواد بھی پھینکا گیا جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی’۔

یاد رہے کہ فلسطینی حکام نے مارچ 2018 میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی زمین پر قبضے کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کرنے اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک کم از کم 348 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سرحد پر قائم کی گئی رکاوٹوں کو راہداری کی بندش کو ختم کرکے ان کی نقل و حرکت کو آزاد کردیا جائے اور اسرائیل کے زیر تسلط علاقے میں قائم ان کے آبائی گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق

اسرائیل الزام عائد کرتا ہے کہ حماس کی جانب سے اس راہداری کو ان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کو روکنے کے لیے راہداری کو بند کردیا گیا ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان 2008 سے اب تک 3 مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے جس میں اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کیا۔

اقوام متحدہ کے حکام اور مصر کی کوششوں سے احتجاج اور مظاہروں کی شدت میں کمی آئی ہے اور اسرائیل نے سرحد پر امن کے بدلے رکاوٹ میں کمی کے لیے اقدامات اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024