• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فرحان سعید کے لیے بھارتی گلوکار شان کا پیغام

شائع November 29, 2019
فوٹو/ انسٹآگرام
فوٹو/ انسٹآگرام

پاکستان کے نامور گلوکار فرحان سعید کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔

فرحان سعید اپنے کیریئر میں نہ صرف کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں بلکہ وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کرکے اپنے ٹیلنٹ کو لوہا منوا چکے ہیں۔

جہاں پاکستان بھر میں ان کے کام کو خوب سراہا جاتا ہے وہیں، بھارت میں بھی فرحان سعید کے ٹیلنٹ کے لوگ گن گاتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نامور بھارتی گلوکار شان بھی فرحان سعید کے مداح ہیں جنہیں ان کا کام بےحد پسند ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شان، فرحان سعید کا کامیاب گانا 'تو تھوڑی دیر' گنگناتے نظر آئے۔

ویڈیو میں شان نے فرحان سعید کی تعریف بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'فرحان آپ کے آنے والے ہر شو کے لیے میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، مجھے آپ کا خوبصورت گانا تو تھوڑی دیر مجھے بےحد پسند ہے، آپ یوں ہی گاتے رہیں اور محظوظ کرتے رہیں'۔

خیال رہے کہ فرحان سعید کا یہ گانا 2015 میں سامنے آیا تھا۔

اس گانے میں فرحان سعید کے ہمراہ ان کی اہلیہ اداکارہ عروہ حسین پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوئیں تھی۔

دلوں کو چھولینے والا گانا 'تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا' فرحان سعید اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش تھی۔

اس گانے کے بول اور ویڈیو ایک فوجی کی کہانی بیان کرتے ہیں جو اپنے گھر سے دور وطن عزیز کے لیے لڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ گانا انٹرنیٹ پر اس حد تک مقبول ہوا کہ بعدازاں اسے 2017 کی رومانوی بولی وڈ فلم 'ہاف گرل فرینڈ' میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

بولی وڈ فلم میں اس گانے کی گلوکاری فرحان سعید کے ساتھ شریا گھوشال نے کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024