• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کہاں منعقد ہوگی؟

شائع November 29, 2019
کئی نامور ستارے اس تقریب کا حصہ بنیں گے — فوٹو/ انسٹاگرام
کئی نامور ستارے اس تقریب کا حصہ بنیں گے — فوٹو/ انسٹاگرام

ویسے تو پاکستان میں ہم ایوارڈز اور لکس ایوارڈز کے سب سے زیادہ چرچے رہتے ہیں لیکن اب ایک اور ایوارڈ شو جلد منعقد کرنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پی آئی ایس اے) اگلے سال فروری میں دبئی میں منعقد ہونے جارہے ہیں، جہاں پاکستانی ستاروں کو ان کی کارکرگی پر سراہا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز میں اسٹارز کے حیران کن انداز

ایونٹ کے پروڈیوسر فیصل خان نے انکشاف کیا کہ پی آئی ایس اے اب تک کی ہر ایوارڈ تقریب سے مختلف ہوں گے، جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ٹیلنٹ کو سب سے آگے رکھا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے مطابق عائشہ عمر، حریم فاروق، ثروت گیلانی، عمران عباس، شہریار منور، جاوید شیخ، عمیر جسوال، جنید خان، اسٹرنگز بینڈ، فرحان سیعد، عروہ اور ماروا حسین جیسے ستاروں نے اب تک اس ایوارڈ شو کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ اگلے سال 7 فروری کو دبئی کے کوکا کولا ارینا میں منعقد ہوں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024