• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیصل قریشی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

شائع November 29, 2019
فیصل قریشی اس وقت اپنے گیم شو کے ساتھ ساتھ ویب سیریز پر بھی کام کررہے ہیں — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
فیصل قریشی اس وقت اپنے گیم شو کے ساتھ ساتھ ویب سیریز پر بھی کام کررہے ہیں — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

اداکار فیصل قریشی نے رواں سال اکتوبر میں اپنے مارننگ شو 'سلام زندگی' کی آخری قسط کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ جلد نئے پروجیکٹس پر کام کرتے نظر آئیں گے اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے ڈراموں کی شوٹنگ بھی شروع کردی۔

اداکار نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارننگ شو کے بعد بول ٹیلی ویژن کے گیم شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور اب حال ہی میں اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

تاہم فیصل قریشی کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح کافی پریشان ہورہے ہیں، کیوں کہ اداکار اس ویڈیو میں ایک ایسے سین کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں انہیں تین گولیاں لگی ہیں۔

مزید پڑھیں: مارننگ شو کے بعد فیصل قریشی کی گیم شو میں انٹری

اس سین کو شوٹ کرانے کے بعد اداکار کی ایک تصویر بھی شیئر ہوئی جس میں نقلی گولی لگنے سے ان کی پشت پر زخم کا نشان میں موجود تھا۔

بعدازاں ایک اور ویڈیو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں البتہ ان کے ساتھ موجود ٹیم ممبر کا کہنا تھا کہ وہ صرف جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کی پیٹ پر شدید زخم بن گیا ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اس سین کی شوٹنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فیصل قریشی کسی ایسے ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں وہ کسی نامور شخصیت کا کردار نبھارہے ہیں۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک مداح کو بتایا کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی اپنے کامیاب ڈرامے 'بشر مومن' میں بھی اس قسم کا کردار نبھاچکے ہیں۔

وہ اس وقت 'بادشاہ بیگم' نامی ویب سیریز کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ایمان علی کام کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024