• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ہاروی وائنسٹن کی ’ریپ‘ کیسز خارج کرنے کی درخواست مسترد

شائع November 28, 2019
ہاروی وائنسٹن اس وقت ضمانت پر رہا ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ہاروی وائنسٹن اس وقت ضمانت پر رہا ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی شہر نیویارک کی فیڈرل کورٹ نے ہولی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کی اپنے خلاف ’ریپ‘ الزامات کے کیسز کو خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ہاروی وائنسٹن نے نیویارک کے علاقے منہٹن میں موجود فیڈرل کورٹ میں اپنے خلاف دائر کیے گئے 2 ’ریپ‘ کیسز کو خارج کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

فلم پروڈیوسر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف دائر کیے گئے مذکورہ 2 ’ریپ‘ کیسز کے حوالے سے انہیں پہلے سے آگاہی نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی اب تک ان پر ’ریپ‘ الزامات لگانے والی خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ہاروی وائنسٹن پر الزام لگانے والی خواتین میں معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں—فوٹو: یو ایس ٹوڈے
ہاروی وائنسٹن پر الزام لگانے والی خواتین میں معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں—فوٹو: یو ایس ٹوڈے

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہاروی وائنسٹن کی درخواست پر نیویارک کی کورٹ میں 26 نومبر کو سماعت ہوئی اور عدالت نے فلم پروڈیوسر کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ہاروی وائنسٹن نے خواتین کا ریپ کیلئے دوست کا ہوٹل استعمال کیا‘

عدالت نے فلم پروڈیوسر کے خلاف ’ریپ‘ الزامات کے کیسز خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کردیا۔

دوران سماعت سرکاری وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ہاروی وائنسٹن پر مذکورہ دونوں کیسز میں الزامات لگانے والی خواتین کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس لیے ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے کیسز کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔

ہاروی وائنسٹن نے پہلے ہی دن سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات مسترد کیے —فوٹو: زمبیو
ہاروی وائنسٹن نے پہلے ہی دن سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات مسترد کیے —فوٹو: زمبیو

دونوں مذکورہ کیس میں اب تک ہاروی وائنسٹن پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی، دونوں کیسز کے مطابق ہاروی وائنسٹن نے 2006 اور 2013 میں اداکارہ انابیلا سکورا سمیت 2 خواتین کے ساتھ ریپ کیا۔

اگرچہ تاحال ہاروی وائنسٹن پر مذکورہ دونوں کیسز سے متعلق کوئی فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی لیکن ان پر دیگر الزامات کے تحت امریکی عدالتوں نے 2 فرد جرم عائد کر رکھی ہیں۔

ہاروی وائنسٹن پر نیویارک اور لاس اینجلس سمیت دیگر شہروں کی عدالتوں میں ریپ اور جنسی ہراسانی کے متعدد کیسز زیر سماعت ہیں اور ان پر کم سے کم 100 خواتین نے ہراسانی اور ریپ کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف سب سے اہم ٹرائل کا آغاز آئندہ برس جنوری کو نیویارک کی عدالت میں ہوگا اور اگر ان پر ’ریپ‘ الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 10 سال سے 15 سال کی قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اس وقت ہاروی وائنسٹن ضمانت پر رہا ہیں اور ان پر خواتین کے ریپ الزامات سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے کنارہ کشی کرلی تھی۔

فلم پروڈیوسر پر 100 خواتین و اداکاراؤں نے الزام لگائے تھے —فائل فوٹوگلیمر یوکے
فلم پروڈیوسر پر 100 خواتین و اداکاراؤں نے الزام لگائے تھے —فائل فوٹوگلیمر یوکے

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024