• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سابق بوائے فرینڈ نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، اداکارہ

شائع November 28, 2019
میلیسا بینوئسٹ کا شمار امریکا کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ یوٹیوب
میلیسا بینوئسٹ کا شمار امریکا کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ یوٹیوب

امریکی اداکارہ میلیسا بینوئسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے پوری شوبز انڈسٹری کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 14 منٹ دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ان کا نام بتانے سے گریز کیا۔

31 سالہ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ایک خط پڑھ کر سنایا جو انہوں نے خود تحریر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے جب کوئی بار بار آپ کو تھپڑ مارے، نوچے، مکے مارے، بالوں سے کھینچے اور گلا دبانے کی کوشش کرے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں خود کو کمرے میں بند کرلیتی تھی لیکن جب اندازہ ہوتا کہ دروازہ توڑ دیا جائے گا تو میں نے ایسا کرنا بھی چھوڑ دیا'۔

مزید پڑھیں: 'ہو شربا انکشافات' سامنے لانے والی مہم کے دو سال مکمل ہونے پر کیا ہوا؟

31 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ 'لیکن یہ سب برداشت کرنے کے بعد بھی میں نے ڈرنے کے بجائے خود سے محبت کرنا سیکھا، میں یہ سمجھ سکی کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں تشدد نہیں ہوتا، محبت میں حفاظت کی جاتی ہے'۔

اداکارہ نے اس ویڈیو میں تشدد کرنے والے بوائے فرینڈ کا نام تو نہیں بتایا البتہ یہ ضرور کہا کہ وہ ان سے عمر میں چھوٹا تھا۔

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ اس تشدد کے بارے میں انہوں نے اپنی ایک دوست کو بتایا جس کے بعد انہیں کئی سالوں بعد اطمینان محسوس ہوا۔

اداکارہ نے ویڈیو کے علاوہ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ اس واقعے کو بتانا ان کے لیے آسان نہیں تھا، البتہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ان خواتین کی مدد کے لیے ایک نمبر بھی شیئر کیا جو گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ میلیسا نے 31 سالہ امریکی اداکار کرس وڈ سے رواں سال شادی کی۔

اس سے قبل انہوں نے 2015 میں 27 سالہ اداکارہ بلیک جینر کے ساتھ شادی کی تھی تاہم 2 سال بعد ہی 2017 میں ان دونوں کے دوران علیحدگی ہوگئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ دو سال قبل سامنے آئی خواتین کی مہم 'می ٹو' کا سہارا لیتے ہوئے کئی نامور خواتین نے سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

اس وقت بھی خواتین کو اس بہادری پر دنیا بھر میں سراہا گیا اور اداکارہ میلیسا کو بھی ان کی اس بہادری پر ہولی وڈ کی نامور شخصیات سراہا رہی ہیں۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو اداکارہ 2015 سے امریکی سیریز 'سپر گرل' میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 'گلی'، 'دی فلیش' اور 'ہوم لینڈ' جیسی ٹیلی ویژن سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024