• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان

شائع November 28, 2019 اپ ڈیٹ December 2, 2019
آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اننگز اور 5رنز سے شکست دی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اننگز اور 5رنز سے شکست دی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کامیابی کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کامبی نیشن برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ کے چوتھے ہی دن اننگز اور 5رنز سے شکست دے دی تھی۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن کی شمولیت یقینی قرار دی جا رہی تھی لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی تھی۔

پابندی کے خاتمے کے بعد اب پیٹنسن دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہیں لیکن دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شمولیت کا امکان نہیں کیونکہ آسٹریلین ٹیم پہلے میچ کے وننگ کامبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

آسٹریلین ٹیم کے کپتان جسٹن لینگر نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسبین میں کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور چوتھے دن میچ ختم ہونے کی بدولت انہیں ایک دن کی چھٹی مل گئی تھی۔

میچ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک وکٹ نہیں دیکھی لیکن آج ٹریننگ کے بعد اس کا جائزہ ضرور لیں گے لیکن میرا خیال ہے کہ میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔

آسٹریلیا کے بلے بازوں نے پہلے میچ میں رنز کے انبار لگاتے ہوئے 580رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا تھا لیکن ٹریوس ہیڈ اس میچ میں بیٹنگ وکٹ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف 24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے باوجود آسٹریلین ہیڈ کوچ کو یقین ہے کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ ایڈیلیڈ پر ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024