• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ صنم چوہدری نے بھی خاموشی سے شادی کرلی

شائع November 27, 2019
اداکارہ نے اپنے دوست گلوکار سومی چوہان کے ساتھ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں —فوٹو/ انسٹاگرام
اداکارہ نے اپنے دوست گلوکار سومی چوہان کے ساتھ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں —فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستان کی ایک اور نامور اداکارہ صنم چوہدری نے بھی اپنے دوست کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر نکاح کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صنم چوہدری نے پنجابی گلوکار اور میوزک کمپوزر سومی چوہان کے ساتھ شادی کی جن کا تعلق نیویارک سے ہے۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

اداکارہ اپنے نکاح میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، انہوں نے سرخ رنگ کا نہایت سادہ عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

انہوں نے نکاح کی تقریب کی کئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے 'عشق ہماری گلیوں میں' کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

وہ 'آسمانوں پہ لکھا'، 'بھول'، 'گھر تتلی کا پر' اور 'میر آبرو' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024