• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کار کی حمایت پر غلط سمجھا گیا‘

شائع November 27, 2019
اداکارہ کے مطابق عام طور پر میرے بیانات کے مفہوم کو غلط سمجھا جاتا ہے — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق عام طور پر میرے بیانات کے مفہوم کو غلط سمجھا جاتا ہے — فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ کی معروف اداکارہ 35 سالہ اسکارلٹ جانسن نے رواں برس ستمبر میں سینئر ہدایت کار 84 سالہ ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان کی حمایت کی تھی۔

ووڈی ایلن پر ان کی سوتیلی بیٹی ڈیلان فارون نے الزام عائد کیا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں بچپن میں والدہ کی غیر موجودگی میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اگرچہ ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ابتدائی طور پر 1992 میں سامنے آیا تھا، تاہم یہ الزامات ’می ٹی مہم‘ کے بعد ایک بار پھر سامنے آئے اور ہدایت کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے الزامات لگاتے ہوئے ماضی کے قصے کو بیان کیا تھا اور کہا تھا جب کہ وہ انتہائی کم عمر تھیں تو والدہ کی غیر موجودگی میں ہدایت کار نے ان کے جنسی عضو کو چھوکر ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن نے 'بیٹی' کو جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کار کی حمایت کردی

ووڈی ایلن نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ سازش کے تحت ان کے خلاف پرانے الزامات دوبارہ لگائے جا رہے ہیں۔

ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہیں اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ان کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے ہدایت کار کا ایسا روپ نہیں دیکھا۔

اسکارلٹ جانسن نے شوبز کی دنیا پر بھی بات کی —فوٹو: وینٹی فیئر
اسکارلٹ جانسن نے شوبز کی دنیا پر بھی بات کی —فوٹو: وینٹی فیئر

اسکارلٹ جانسن نے ستمبر میں ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ووڈی ایلن کو قابل بھروسہ شخص قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ان جیسا بہترین اور ذمہ دار شخص نہیں دیکھا۔

اسکارلٹ جانسن نے دلیل دی تھی کہ تاحال ہدایت کار کے خلاف فوجداری الزامات کے تحت جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات سچے نہیں۔

انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ انہیں ووڈی ایلن پر یقین ہے اور وہ ان کا بے حد احترام کرتی ہیں۔

اسکارلٹ جانسن کے ایسے بیان کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کئی لوگوں نے انہیں خواتین کی دشمن بھی قرار دیا تھا۔

اسکارلٹ جانسن کے بیان کے بعد سوتیلے والد پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی ڈیلان فارو نے کہا تھا کہ ’اسکارلٹ جانسن کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا نشانہ بنانے والے مرد حضرات کو پہچاننے میں وقت لگے گا‘۔

مزید پڑھیں: ’اسکارلٹ جانسن کو جنسی ہراساں کرنے والے مرد پہچاننے میں وقت لگے گا، ڈیلان فارو

خود پر تنقید کیے جانے پر اگرچہ اسکارلٹ جانسن نے اس وقت کوئی بیان نہیں دیا تھا، تاہم اب انہوں نے اس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ووڈی ایلن کی حمایت کے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا۔

اداکارہ کے مطابق میں نے ووڈی ایلن کے کردار کی ساکھ نہیں دی تھی — فوٹو: وینٹی فیئر
اداکارہ کے مطابق میں نے ووڈی ایلن کے کردار کی ساکھ نہیں دی تھی — فوٹو: وینٹی فیئر

امریکی شوبز و فیشن میگزین ’وینٹی فیئر‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اسکارلٹ جانسن نے واضح کیا کہ ووڈی ایلن کی حمایت کرنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ وہ دوسروں کی دل آزاری کریں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے بیان کو محدود انداز میں غلط لیا گیا، کیوں کہ انہوں نے ووڈی ایلن کے کردار کی ساکھ نہیں دی تھی، تاہم انہوں نے ہدایت کار سے متعلق صرف اپنے تجربات کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ وہ ووڈی ایلن کو اچھی طرح جانتی ہیں اور ان کا تعلق کئی سال پرانا ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے تسلیم کیا کہ لازمی نہیں کہ ووڈی ایلن جیسے ان کے ساتھ ہیں، دوسرے کے ساتھ بھی ایسے ہوں یا پھر جیسا وہ ہدایت کار کو سمجھتی ہیں دوسرے بھی انہیں ایسا ہی سمجھتے ہوں۔

اسکارلٹ جانسن نے اپنے انٹرویو میں اپنے دیگر متنازع بیانات پر بھی بات کی اور کہا کہ اکثر ان کے بیانات کو غلط سمجھا جاتا رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے کیریئر، شوبز انڈسٹری، دونوں شادیوں اور مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024