• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مومنہ مستحسن کا ایک اور گانا 'باری' سامنے آگیا

شائع November 27, 2019
فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنا ایک اور گانا ریلیز کردیا جس میں ان کے ساتھ گلوکار بلال سعید نے پرفارم کیا۔

ان دونوں کا نیا پنجابی گانا 'باری' پرانی موسیقی کی یادیں تازہ کردے گا۔

گانے کی ویڈیو میں بلال اور مومنہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا جبکہ اس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن، عزیر جسوال کا گانا 'ہمیشہ' ریلیز

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بلال بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور مومنہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب ہیں۔

اس گانے میں یوٹیوبر رحیم پردیسی کو بھی کچھ مناظر کے لیے شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس گانے سے قبل مومنہ مستحسن کا ایک اور گانا 'ہمیشہ' ریلیز ہوا تھا جس میں انہوں نے گلوکار عزیر جسوال کے ساتھ پرفارم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024