• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی عرب کی پہلی ’پلس سائز‘ ماڈل و ٹی وی میزبان

شائع November 26, 2019
غالیہ امین نے 2018 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
غالیہ امین نے 2018 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

سعودی عرب میں اگرچہ گزشتہ چند سال سے بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور وہاں 2018 میں پہلی بار فیشن ویک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ برس ہی سعودی عرب سے پہلی اسٹیج اداکارہ بھی سامنے آئی تھیں اور 35 سال بعد سینما بھی کھولے گئے تھے۔

گزشتہ سال ہی سعودی عرب میں خواتین کو نامحرم مرد کے ساتھ ٹی وی پر خبریں پڑھنے اور پروگرام کرنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

اگرچہ خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی 2017 میں ہٹائی گئی تھی، تاہم گزشتہ سال ہی خواتین نے پہلی مرتبہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تھی۔

غالیہ امین خواتین کے اضافی وزن کے حوالے سے لوگوں میں شعور بھی بیدار کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
غالیہ امین خواتین کے اضافی وزن کے حوالے سے لوگوں میں شعور بھی بیدار کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اسی طرح رواں برس سعودی عرب نے پہلی مرتبہ غیر مسلم ممالک کے لیے بھی سیاحت کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کے لیے مکمل اسلامی لباس پہننے کی پابندی ہٹائی تھی۔

اسی طرح سعودی عرب نے سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی غیر محرم مرد و خواتین کو ایک ہی ہوٹل کا کمرہ حاصل کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

کچھ دن قبل ہی سعودی عرب کی پہلی ای کار ریس خاتون ڈرائیور بھی سامنے آئی تھیں اور اب وہاں کی پہلی ’پلس سائز‘ ماڈل و ٹی وی میزبان بھی سامنے آئی ہیں۔

جی ہاں، سعودی عرب کی پہلی بھاری بھر کم ماڈل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایک فیشن شو میں شرکت کی، جو اس سے قبل گزشتہ سال سے ماڈلنگ کرتی آ رہی تھیں۔

غالیہ امین ٹی وی پر پروگرام بھی کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
غالیہ امین ٹی وی پر پروگرام بھی کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

عرب نیوز کے مطابق غالیہ امین کو سعودی عرب کی پہلی بھاری بھر کم ٹی وی میزبان سمیت ماڈل کا بھی اعزاز حاصل ہے جو خواتین کے ملبوسات متعارف کرانے سمیت میک اپ مصنوعات کے برانڈز کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔

غالیہ امین کو جہاں سعودی عرب کی پہلی پلس سائز ماڈل کا اعزاز حاصل ہے، وہیں وہ خواتین کے بھاری جسم اور موٹاپے سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے بھی کام کرتی ہیں۔

انہیں ’باڈی ایکٹوسٹ‘ یعنی ’خواتین کی جسامت‘ کے حوالے سے کام کرنے والی کارکن کا بھی اعزاز حاصل ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ عرب ممالک میں پلس سائز خواتین کو بھی اسی طرح قبول کیا جانا چاہیے جس طرح دبلی پتلی جسامت کی حامل خواتین کو قبول کیا جاتا ہے۔

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے غالیہ امین کا کہنا تھا کہ اگرچہ مغربی دنیا میں اب پلس سائز ماڈلز اور اداکاراؤں کو قبول کیا جا چکا ہے، تاہم عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں اس حوالے سے اب بھی خوشگوار ماحول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ

غالیہ امین کے مطابق عرب معاشرے اور مشرق وسطیٰ میں اب بھی ماڈلنگ و شوبز کو برا سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے یہاں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

غالیہ امین کا کہنا تھا کہ بھاری وزن والی خواتین کو فیشن اور شوبز کی دنیا میں آگے آکر شعور پیدا کرنا چاہیے اور معاشرے کو بھی ایسی خواتین کو جسامت کی بنیاد پر نظر انداز کرنے کے بجائے انہیں قبول کرنا چاہیے۔

غالیہ امین کہتی ہیں عرب دنیا میں بھی اضافی وزن والی خواتین کو قبول کیا جانا چاہیے—فوٹو: انسٹاگرام
غالیہ امین کہتی ہیں عرب دنیا میں بھی اضافی وزن والی خواتین کو قبول کیا جانا چاہیے—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ غالیہ امین نے 2018 میں ہی ماڈلنگ کی شروعات کیں اور ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی پر میزبانی بھی کی اور انہیں جلد ہی ٹی وی پرسنالٹی کی حیثیت حاصل ہوگئی۔

غالیہ امین عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں فیشن اور ماڈلنگ کے حوالے سے کام کرنے والے ملٹی نیشنل اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں اور وہ ریمپ پر واک کرنے سمیت میک اپ مصنوعات کو بھی پیش کر چکی ہیں۔

غالیہ امین ذاتی طور پر بھی عرب دنیا میں بھاری بھر خواتین کو قبول کیے جانے کے حوالے سے مہم چلاتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں متحرک ’باڈی ایکٹوسٹ‘ کے طور پر بھی پہنچانا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024