• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسپورٹس اینکر زینب عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع November 26, 2019
اسپورٹس اینکر زینب عباس اور حمزہ کاردار کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
اسپورٹس اینکر زینب عباس اور حمزہ کاردار کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کی معروف خاتون کرکٹ اینکر زینب عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

رواں سال کرکٹرز عماد وسیم اور حسن علی کے بعد اب معروف کرکٹ اینکر زینب عباس بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اسپورٹس صحافی کی حمزہ کاردار کے ساتھ نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

ان کی شادی کی ٹصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں مداحوں نے عروسی جوڑے میں ملبوس زینب عباس کی خوب تعریف کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

زینب عباس نے شادی میں گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ حمزہ کاردار نے سفیدہ کرتہ شلوار کے ساتھ براؤن رنگ کی واسکٹ کا انتخاب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024