• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

آرمی چیف کی مدت میں توسیع کےخلاف درخواست کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

شائع November 25, 2019
پیر کو ہی دائر درخواست میں سیکریٹری دفاع اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے فائل فوٹو / آئی این پی
پیر کو ہی دائر درخواست میں سیکریٹری دفاع اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے فائل فوٹو / آئی این پی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے خلاف درخواست جیورسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

پیر کو ہی دائر درخواست میں سیکریٹری دفاع اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپنی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

بینچ کے دیگر دو ججز میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں درخواست پر پہلی سماعت کل (منگل) ہوگی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر صحافی، سیاستدان کیا کہتے ہیں؟

یاد رہے کہ رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی تھی۔

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔

آرمی چیف کو مزید 3 برس کے لیے پاک فوج کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کا مختلف سیاستدانوں اور صحافی برادری نے خیر مقدم کیا تھا۔

تاہم چند حلقوں کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024