• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اعلیٰ صحافتی اقدار: ڈان گروپ کے 11 صحافیوں کیلئے 'آگاہی ایوارڈز'

شائع November 25, 2019 اپ ڈیٹ December 12, 2019
ایوارڈز حاصل کرنے والے ڈان گروپ کے صحافیوں کی گروپ تصویر — فوٹو: ڈان نیوز
ایوارڈز حاصل کرنے والے ڈان گروپ کے صحافیوں کی گروپ تصویر — فوٹو: ڈان نیوز

ڈان گروپ کے 11 صحافیوں سمیت پاکستان کے 40 صحافیوں کو میڈیا میں ان کی مہارت اور اخلاقیات کے لیے سب سے معروف اور باوقار 'آگاہی ایوارڈز 2019' سے نوازا گیا۔

آگاہی ایوارڈز کو ساتویں سال ملک بھر سے 40 شعبوں میں ہزاروں نامزدگیاں موصول ہوئیں۔

قومی و بین الاقوامی ماہرین، ڈویلپمنٹ پروفیشنلز، ماہرین تعلیم اور میڈیا پروفیشنلز پر مبنی جیوری نے پرنٹ (اخبارات)، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا (ویب سائٹس) کے صحافیوں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔

آگاہی ایوارڈز کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور ایوارڈز حاصل کرنے کے حق داروں کا فیصلہ ان کی کاوشوں اور رپورٹس کے معیار کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگاہی ایوارڈز 2018، ڈان کے 11 صحافیوں کے نام اعزاز

رواں سال ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے سیاسی و معاشی دباؤ برداشت کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیئے لیکن ان کی حقائق پر مبنی رپورٹس کی وجہ سے میڈیا پر عوام کا اعتماد برقرار رہا اور لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

آگاہی ایوارڈز کا مقصد ملک میں ہونے والی بہترین صحافت کو تسلیم کرنا اور اس کا اعتراف کرنا ہے اور اس کے لیے میڈیا انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کا اہتمام کروایا جاتا ہے اور اخلاقی و پیشہ ورانہ صحافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کی غیر جانبدارانہ معلومات تک رسائی کے لیے جامع معلوماتی مواد تخلیق کیا جاسکے جس پر اعتماد کیا جا سکے۔

آگاہی ایوارڈز کے لیے جو اسٹوریز منتخب کی جاتی ہیں ان کا تجزیہ یونیسکو کے میڈیا، ڈویلپمنٹ انڈی کیٹرز کے اصولوں اور سینٹر فار انٹرنیٹ اینڈ میڈیا اتیھکس کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔

رواں سال آگاہی ایوارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر راف مچل اور یورپی یونین کی سفیر اندرولاکا مینارہ تھیں، ان کے علاوہ مختلف شعبوں سے نامور شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ڈان گروپ سے وابستہ صحافیوں کے لیے 10 ’ آگاہی ایوارڈز‘

اعلیٰ صحافتی اقدار اور غیر جانبداری کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں بہترین رپورٹنگ پر ڈان گروپ سے وابستہ 11 صحافیوں کو رواں سال آگاہی ایوارڈز سے نوازا گیا، جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

  • عمر باچا ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی
  • رحیم بخش ساگر اور وقار محمد خان ۔ ثقافت اور ورثہ
  • رمشا جہانگیر ۔ چوتھا صنعتی انقلاب
  • میمونہ رضا ۔ ڈیٹا جرنلزم
  • مبارک زیب خان ۔ کاروبار میں آسانی
  • عبدالرشید ۔ جمہوریت
  • رضوانہ نقوی ۔ میڈیا اخلاقیات
  • فیصل ظفر ۔ انفوٹینمنٹ
  • شازیہ حسن ۔ جامعیت
  • محمد حسین خان ۔ زرعی پالیسی

دیگر میڈیا اداروں سے وابستہ جن صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  • امارہ شیراز ۔ پرو پاکستانی ۔ شناخت
  • ثنا جمال ۔ گلف نیوز ۔ کھیل
  • فرقان الہٰی ۔ بی بی سی اردو ۔ ویڈیو جرنلزم ٹیلی ویژن
  • زورل خرم نائیک ۔ ٹی آر ٹی ورلڈ ۔ فوٹو جرنلزم
  • ذیشان انور ۔ فری لانسر ۔ شیئرڈ ویلیوز
  • عاطف شیخ ۔ ایکسپریس نیوز ۔ چھپی بھوک کا خاتمہ
  • اکرام اللہ مروت ۔ ریڈیو پاکستان ۔ پانی کا انتظام
  • اسلام گل آفریدی ۔ پشاور ٹوڈے ۔ ماحولیاتی تبدیلی
  • رضوان احمد طارق ۔ جنگ نیوز ۔ پائیدار ترقیاتی اہداف
  • ایاز احمد ۔ ڈی بی ٹی وی لائیو ۔ فنی تربیت اور تکنیکی تعلیم
  • محمد ابراہیم ۔ بی بی سی اردو ۔ عالمی عظمت
  • ارشد یوسفزئی ۔ دی نیوز ۔ اسکول سے باہر بچے
  • یوسف عجب بلوچ ۔ بلوچستان پوائنٹ ۔ ویلفیئر
  • شفق رفیع ۔ جنگ نیوز ۔ تعلیم
  • عبدالوسیم عباسی ۔ دی نیوز ۔ احتساب
  • احمد سرفراز ۔ پاکستان 24 ۔ قانون کی حکمرانی
  • عدنان عامر ۔ فرائیڈے ٹائمز ۔ پولیس اصلاحات
  • شمائلہ جعفری ۔ بی بی سی نیوز ۔ انسانی حقوق
  • فرحت جاوید ربانی ۔ بی بی سی نیوز ۔ تنازعات
  • ذوالقرنین ہندل ۔ نوائے وقت ۔ توانائی
  • عمر ننگیانہ ۔ بی بی سی اردو ۔ ماحول
  • فیاض احمد ۔ سما ۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
  • کریم اسلام ۔ بی بی سی اردو ۔ صحت
  • مخدوم شہاب الدین ۔ ڈیلی ٹائمز ۔ جنسی اور تولیدی صحت کے حقوق
  • منور علی راجپوت ۔ جنگ نیوز ۔ حکمرانی
  • ضمیر اسدی ۔ چائنا ڈاٹ او آر جی ۔ پاکستان ۔ چین تعلقات
  • صائمہ شبیر ۔ ڈی بی ٹی وی لائیو ۔ انٹرپرینیورشپ
  • فاروق بلوچ ۔ سما ۔ معیشت
  • ماہ رخ سرور ۔ ٹیکنالوجی ریویو ۔ انوویشن جرنلزم
  • ثنا جمال ۔ عرب نیوز ۔ جدت
  • عماد خالق ۔ بی بی سی اردو ۔ خارجہ پالیسی
  • سید بابر علی ۔ ایکسپریس نیوز ۔ مستقبل بینی

واضح رہے کہ آگاہی ایوارڈز کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا، یہ پہلے ایوارڈز ہیں جو کم و بیش 40 شعبوں میں بہترین صحافیوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024