• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل بیلا اور جی جی حدید کے والد کا 15 ارب روپے کا گھر مسمار کرنے کا حکم

شائع November 25, 2019
لاس اینجلس کی عدالت کے مطابق یہ گھر علاقہ مکینوں کے لیے خطرہ ہے — فائل فوٹو/اے پی
لاس اینجلس کی عدالت کے مطابق یہ گھر علاقہ مکینوں کے لیے خطرہ ہے — فائل فوٹو/اے پی

نامور سپر ماڈل بہنوں جی جی اور بیلا حدید کے والد اور امریکا کے پراپرٹی ٹائیکون محمد حدید کے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سے بننے والے گھر کو لاس اینجلس کی عدالت نے گرانے کا حکم دے دیا۔

پہاڑی پر 30 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بننے والے محل نما اس پرتعیش میگا مینشن میں آئی میکس سینما سمیت لگژری زندگی کے تمام لوازمات بھی شامل کیے جارہے تھے۔

ماڈلز کے والد نے تعمیر کے بعد اس محل نما گھر کو اربوں روپے میں بیچنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: جی جی اور بیلا حدید کا 13 ارب روپے کا بنگلہ دیکھا ہے؟

لاس اینجلس عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ میگا مینشن آس پاس موجود دیگر جائیدادوں کے لیے واضح خطرہ ہے۔

امریکی ماڈلز کا کیلی فورنیا میں محل نما ایک اور شاندار رہائش گاہ بھی ہے — فوٹو: ٹوئٹر
امریکی ماڈلز کا کیلی فورنیا میں محل نما ایک اور شاندار رہائش گاہ بھی ہے — فوٹو: ٹوئٹر

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک انجینئر نے تعمیر کو ناقص قرار دیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ 'اگر یہ گھر گرا تو یہ قریب واقع دیگر تعمیرات کو بھی ساتھ لے ڈوبے گا'، جس پر محمد حدید نے کہا کہ ان کی تعمیر ایک ملی میٹر بھی نہیں سرکی اور نہ ہی یہ پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔

طویل قانونی جنگ کے دوران سپر ماڈلز کے والد نے دو سال قبل 2017 میں کہا تھا کہ اس گھر کو گرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے پر ماڈل کو 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

امریکی عدالت کے حکم کے بعد مہنگے ترین گھر کو گرانے میں 6 ماہ کا عرصہ اور لاکھوں ڈالر لاگت آئے گی۔

واضح رہے کہ بیل ایئر پر بننے والے پروجیکٹ کے خلاف کئی پڑوسیوں نے یہ کہتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ یہ 'بلندی پر غیر قانونی تعمیر ہمارے لیے مسلسل خطرہ اور ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔

محمد حدید جو پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ تعمیرات کا کام بھی کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ 'مجھے بے بنیاد الزامات کا نشانہ بنایا گیا، پڑوسیوں کے دعوے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں'۔

خیال رہے کہ سپر ماڈلز بیلا اور جی جی حدید کا اسٹائل اور طرز زندگی ہمیشہ سے خبروں کی زینت بنا رہا ہے۔

ماڈل بہنوں نے بچپن سے اب تک کیلی فورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں اپنا وقت گزارا ہے — فوٹو: ٹوئٹر
ماڈل بہنوں نے بچپن سے اب تک کیلی فورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں اپنا وقت گزارا ہے — فوٹو: ٹوئٹر

دونوں ماڈلز نے بچپن سے اب تک کا وقت امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں موجود اپنے بنگلے میں گزارا جس کو ان کے والد ڈویلپر محمد حدید نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

ان کے اس گھر کی بات کی جائے تو یہ بھی کسی محل سے کم نہیں جس کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو تقریباً 13 ارب 21 کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

اس گھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ باہر سے شاندار نظر آنے والا یہ گھر اندر سے اور بھی زیادہ خوبصورت ہے جہاں دنیا کی تقریباً تمام تر آسائشیں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024