• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

مصر میں بلیوں، شیروں، مگر مچھوں، سانپوں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت

شائع November 24, 2019
بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں حالیہ بلیوں کی جسامت سے بڑی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں حالیہ بلیوں کی جسامت سے بڑی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ماہرین نے ایک صدی بعد انتہائی اچھی حالت میں 30 حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مصر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے دریائے نیل کے کنارے واقع شہر اقصر کے قریب الاساسیف نامی علاقے سے 3 ہزار سال پرانے مرد، خواتین و بچوں کے تابوت اصل حالت میں دریافت کیے تھے۔

دریافت کیے گئے تمام تابوت انتہائی اچھی حالت میں موجود تھے جن سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ قدیم مصری تہذیب کے مذہبی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی حنوط شدہ لاشیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں 100 برس بعد مزید 30 تابوت دریافت

مذکورہ 30 تابوتوں کے بعد اب مصری حکام نے ایک بار پھر لکڑی اور کانسی کے بنے 75 تابوت اور متعدد جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں بھی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سانپ اور نیولے کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملیں—فوٹو: اے ایف پی
سانپ اور نیولے کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملیں—فوٹو: اے ایف پی

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے مصری محکمہ آثار قدیمہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دریافت کیے گئے مذکورہ تابوت اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں 28 ویں قبل مسیح صدی سے 30 ویں قبل مسیح صدی کے درمیان کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو 2004 میں دریافت کیے جانے والے ’سقارہ قبرستان‘ کے قریب دریافت کی گئیں جو تاریخی مقام ’ہاستت ہیکل‘ کے قریب ہے۔

کچھ حنوط شدہ لاشوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے—فوٹو: اے ایف پی
کچھ حنوط شدہ لاشوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے—فوٹو: اے ایف پی

مصری حکام نے دریافت ہونے والے تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو ایک ’عجائب گھر‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ مذکورہ جگہ سے مزید نایاب چیزیں ملیں گی۔

مزید پڑھیں: 3 ہزار سال قدیم خاتون کی حنوط شدہ لاش دریافت

مصری حکام کے مطابق جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں جس جگہ ملی ہیں وہاں قدیم مصری تہذیب میں ’بلیوں کا مندر‘ ہوا کرتا تھا جہاں ان سمیت دیگر جانوروں کی عبادت کی جاتی تھی۔

تابوتوں اور حنوط شدہ لاشوں سمیت دیگر نایاب چیزیں بھی دریافت ہوئی ہیں—فوٹو: محکمہ آثار قدیمہ مصر
تابوتوں اور حنوط شدہ لاشوں سمیت دیگر نایاب چیزیں بھی دریافت ہوئی ہیں—فوٹو: محکمہ آثار قدیمہ مصر

دریافت ہونے والی جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں سے کچھ جانوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: مصر میں 7 ہزار سال قدیم شہر دریافت

دریافت ہونے والے جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں شیر کے بچوں، مگر مچھ، بلیوں، نیولے، سانپ، بھنوروں، باز اور بندروں کی لاشیں شامل ہیں۔

دریافت ہونے والی حنوط شدہ لاشوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچیں—فوٹو: رائٹرز
دریافت ہونے والی حنوط شدہ لاشوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچیں—فوٹو: رائٹرز

حکام نے دریافت ہونے والے تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو عوام کی نمائش کے لیے بھی رکھا اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

شیر کے بچوں کی بھی لاشیں دریافت ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
شیر کے بچوں کی بھی لاشیں دریافت ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024