• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'یہ تم نے ٹھیک نہیں کیا'

شائع November 24, 2019 اپ ڈیٹ November 27, 2019
میرے پاس تم ہو میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے مرکزی کردار نبھائے — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
میرے پاس تم ہو میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے مرکزی کردار نبھائے — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے دو نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی اس وقت 'میرے پاس تم ہو' نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہے ہیں جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کے حریف بنے ہیں۔

اس ڈرامے کی اب تک 15 اقساط نشر کی جاچکی ہیں اور ہر قسط سوشل میڈیا پر بےحد مقبول بھی ہوئی۔

ڈرامے میں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کے ساتھ عائزہ خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہٹ ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کو 4 ہدایت کاروں نے کیوں ٹھکرایا؟

اس ڈرامے کی سامنے آئی 15ویں قسط بھی سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہوئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائقین نے قسط کے ایک سین کو سال کا سب سے بہترین منظر ٹھہرا دیا۔

قسط میں ایک موقع پر ہمایوں سعید، عدنان صدیقی کے دفتر میں گھس کر ان کے منہ پر تھپڑ مارتے ہیں جس کے بعد انہیں دھمکاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ان کے اور ان کے بیٹے کے درمیان آنے کی کوشش نہ کریں۔

ٹوئٹر پر اس سین کو جہاں شائقین نے پسند کیا وہیں اس پر کئی مزاحیہ تبصرے بھی سامنے آئے۔

کسی نے اس تھپڑ کو سال کا بہترین تھپڑ قرار دیا۔

انہوں نے سین کو مزاحیہ بناتے ہوئے اپنی والدہ سے جوڑ دیا۔

جب 'دانش نے شہوار کو تھپڑ مارا' تو ان کا یہ حال تھا۔

دوسری جانب ایک ویڈیو میں عدنان صدیقی خود بھی ہمایوں سعید سے گلا کرتے نظر آئے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک مزاحیہ ویڈیو میں عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے کہا کہ 'یہ اس نے ٹھیک نہیں کیا'، اس پر ہمایوں سعید نے انہیں پھر سے تھپڑ مارا اور کہا تھپڑ مار لو'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید دانش کا، عدنان صدیقی شہوار اور عائزہ خان مہوش نامی کرداروں کو نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے میں حرا مانی بھی موجود ہیں جو معاون کردار کے لیے اس کا حصہ بنی۔

'میرے پاس تم ہو' کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، اس کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024