• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کو بھارت کے خلاف مشکلات کا سامنا

شائع November 23, 2019
مشفق الرحیم 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں—فوٹو:اے پی
مشفق الرحیم 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں—فوٹو:اے پی

بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 152 رنز بنائے جبکہ پہلی اننگز میں بھارت کو حاصل برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 89 رنز درکار ہیں۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے کھیل کا آغاز ہوا تو بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نصف سنچری بناکر راہانے کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور دونوں بلے بازوں نے اپنی شراکت کو جاری رکھتے ہوئے اسکور 236 رنز تک پہنچایا۔

راہانے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی نے 136 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انہیں عبادت حسین نے آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے باؤلرز نے جدیجا اور کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹیم کو محدود کردیا تاہم بھارت کے کپتان نے اننگز کو ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم

ویرات کوہلی نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 347 کے مجموعی اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تو بھارت کو پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین اور الامین حسین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ابو جاوید نے 2 اور تیج الاسلام نے بالترتیب ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں بدترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلہ دیشی بیٹنگ کا دوسری اننگز میں بھی آغاز بدترین تھا اور صفر پر شادمان اسلام اشانت شرما کی وکٹ بن گئے۔

کپتان مومن الحق دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوئے اور صفر پر پولین لوٹ گئے جس کے بعد امرالقیس اور محمد متھن نے جلد ہی آؤٹ ہوکر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ دیا۔

بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے نصف سنچری بنائی تاہم دوسرے اینڈ پرموجود محموداللہ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا جس کے بعد مہدی حسن میراز 15 اور تیج الاسلام 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ:بنگلہ دیش 106 رنز پر آؤٹ، بھارت کی پہلے ہی روز برتری

ایڈن گارڈنز میں جاری ٹیسٹ کا دوسرا دن جب ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں پر 152 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کا خسارہ برابر کرنے کے لیے مزید 89 رنز درکار تھے۔

مشفق الرحیم 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ محموداللہ بھی دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں گے۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر اشانت شرما نے شان دار باؤلنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 106 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024