• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

برطانوی شہزادی دوبارہ پاکستان آنے کی خواہشمند

شائع November 23, 2019
دورے کے دوران برطانوی شہزادی نے پاکستانی برانڈز کا انتخاب کیا — فوٹو/ ٹوئٹر
دورے کے دوران برطانوی شہزادی نے پاکستانی برانڈز کا انتخاب کیا — فوٹو/ ٹوئٹر

برطانوی شاہی جوڑے کا رواں سال 5 روزہ دورہ پاکستان میڈیا کی خبروں میں رہا، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران جوڑے نے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ہر ایونٹ کے دوران مشرقی طرز کے ملبوسات میں نہایت دلکش نظر آئیں۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے کئی نامور پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کا انتخاب کرکے پورے پاکستان کا دل جیت لیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کا کون سا انداز سب سے زیادہ متاثر کن رہا؟

رواں سال 14 اکتوبر کو جب کیٹ پاکستان پہنچیں تو انہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، اس کے بعد وہ پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان، گل آحمد آئیڈیاز، خدیجہ شاہ کے برانڈ اعلان کے ملبوسات میں نظر آئیں۔

شہزادی کیٹ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے سپورٹ اور ان کے ملبوسات کا شکریہ ایک خط تحریر کرکے کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے خدیجہ شاہ کے نام شکریہ کا ایک خط لکھا جس کی تصویر ڈیزائنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'اداکاراؤں سے زیادہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ثقافت کی عکاسی کی'

برطانوی شہزادی نے اپنے خط میں لکھا کہ 'دورہ پاکستان میں میری مدد کا بےحد شکریہ'، شہزادی کے مطابق وہ ڈیزائنر اور ان کی ٹیم کی بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیے اتنے بہترین ملبوسات تیار کیے۔

شہزادی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملبوسات بےحد پسند آئے۔

کیٹ مڈلٹن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ 'پاکستان ایک بہترین ملک ہے، جہاں آکر ان دونوں کو بےحد مزح آیا'۔

اپنے خط میں شہزادی نے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لکھا کہ 'اس ہی بات کی بےحد خوشی ہے کہ میرا انتخاب کیا گیا'۔

مزید پڑھیں: وہ 5 پاکستانی برانڈز جن کے ملبوسات کیٹ مڈلٹن کو پسند آئے

خیال رہے کہ 5 روزہ دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے، انہوں نے لاہور میں نیشنل اکیڈمی آف کرکٹ میں کچھ دیر کرکٹ کھیلنے سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات سے ملاقات تک۔

اس دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے زیادہ تر پینٹ شرٹ کو ہی ترجیح دی مگر ایک موقع پر وہ نعمان عارفین کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنے بھی نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024