• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک

شائع November 22, 2019
— فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 11 کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

ٹوئٹر صارف آن لیکس نے سام سنگ کے نئے فون کے رینڈر پوسٹ کیے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ گزشتہ سال کے ماڈل سے کافی حد تک مختلف ڈیوائس ہے، جس میں بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ ایپ ایک بڑے چوکور ڈبے کے اندر ہوگا۔

یہ کانیسپٹ ڈیزائن ضروری نہیں کہ مستند ہو، مگر عام طور پر یہ صارف سام سنگ فونز کے حوالے سے ٹھوس لیکس کرتے رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیٹا انتہائی قابل اعتماد ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔

اس فون کے درنٹ پر بیزل لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہیں اور اسکرین کا حجم پہلے کے مقابلے میں بڑا محسوس ہوتا ہے جبکہ سنگل پنچ ہول سیلفی کیمرا سینٹر میں دیا گیا ہے۔

تصاویر کے ساتھ گلیکسی ایس 11 کے ممکنہ ڈیزائن کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے تمام پہلوﺅں سے دکھایا گیا ہے۔

اس سے پہلے سامنے آنے والی لیکس کے مطابق گلیکسی ایس 11 تین اسکرین سائز میں دستیاب ہوگا، جن میں سے ایک 6.2 یا 6.4 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا، دوسرا 6.7 اور تیسرا 6.9 انچ ڈسپلے والا فون ہوگا۔

اس سے پہلے یہ لیک سامنے آئی تھی کہ سام سنگ کا یہ نیا فلیگ شپ فون 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس ہوگا جبکہ یہ کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں 5 ایکس آپٹیکل زوم دیا جائے گا۔

اسی طرح کوالکوم اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر اور تمام ورژن 5 جی آپشن دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گلیکسی ایس 11 آئندہ سال فروری یا مارچ میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جب تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024