• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اظہر علی اور شان مسعود نے 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شائع November 21, 2019 اپ ڈیٹ November 22, 2019
اظہر علی اور اسد شفیق نے پاکستان کو 75 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا — فوٹو: اے ایف پی
اظہر علی اور اسد شفیق نے پاکستان کو 75 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا — فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ان کے پارٹنر شان مسعود نے 75 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 75 رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا۔

یہ برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کسی بھی غیر ملکی اوپننگ جوڑی کی گزشتہ 40 سال کے دوران سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق اوپنرز جون رائٹ اور بروس ایجگر کے پاس تھا جنہوں نے تقریباً 4 دہائیوں قبل 64 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

پاکستان اوپنرز کی شاندار کارکردگی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا اور 94 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس کے بعد اسد شفیق نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کے ساتھ مل کر اچھی شراکت قائم کی اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 240 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024