• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بچوں کی اسمگلنگ پر مبنی ڈرامے میں نادیہ جمیل کا مرکزی کردار

شائع November 21, 2019
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں رومانوی و کامیڈی ڈراموں کے ساتھ ساتھ کئی سنجیدہ موضوعات پر مبنی ڈرامے بھی سامنے آرہے ہیں جن سے لوگوں کو آگاہی بھی مل رہی ہے۔

ایسے ہی ایک ڈرامے پر نامور اداکارہ نادیہ جمیل کام کررہی ہیں جس کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ پر مبنی ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے 'دمسئہ' نامی ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں بچوں کی اسمگلنگ جیسے سنگین مسائل کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'میں ڈرامے میں اریجا نامی ایک نرس کا کردار نبھا رہی ہوں، وہ ایک سادہ عورت ہے جس کی دنیا اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے، لیکن ایک واقعہ اس کی زندگی بدل دیتا ہے، اس کی بیٹی دمسئہ اغوا ہوجاتی ہے جس کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس کی زندگی بدل جاتی ہے، یہ کہانی بےحد متاثر کن ہے'۔

نادیہ کے مطابق ماں بیٹی کی اس محبت کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی جبکہ ہدایات نجف بلگرامی دے رہے ہیں۔

نادیہ جمیل کا مزید کہنا تھا کہ 'اس کہانی کی اصل اسٹار ایمان خان ہے جو دمسئہ کا کردار نبھارہی ہے، وہ بالکل مجھے اپنی اصل بیٹی جیسی لگتی ہے، اس کا ڈرامے پر فوکس بہترین ہے اور میں اس سے بےحد متاثر ہوں'۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل اس سے قبل بچوں کی شادیوں جیسے سماجی مسائل پر مبنی ایک ڈرامے 'مجھے جینے دو' میں بھی کام کرچکی ہیں۔

وہ معاشرے میں بچوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہمیشہ سے آواز اٹھاتی آرہی ہیں اور ڈراموں میں بھی اس قسم کی کہانی ان کا پہلا انتخاب ہوتا ہے۔

اس ڈرامے ٹیزرز تو ریلیز کیے جارہے ہیں البتہ اب تک اس ڈرامے کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024