• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ

شائع November 21, 2019
بابر اعظم بھی صرف ایک رن بنا کر آؤ ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم بھی صرف ایک رن بنا کر آؤ ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز کے بہتر آغاز کے بعد بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پاکستانی ٹیم اسد شفیق کے 76 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدا سے ہی پاکستانی ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور اظہر علی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، تاہم وکٹ پر موجود رہے اور ڈرنکس کے وقفے تک قومی ٹیم نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنالیے۔

مزید پڑھیں: پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: نسیم شاہ کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

دونوں اوپنرز نے ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کرتے ہوئے اسکور 75 رنز تک پہنچایا تھا کہ شان مسعود 97 گیندوں پر 27 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔

شان مسعود کا آؤٹ ہونا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پولین لوٹنے کی لائن لگ گئی اور 75 کے ہی مجموعی اسکور پر اظہر علی 104 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد کریز پر موجود حارث سہیل اور اسد شفیق میں بھی کوئی پارٹنر شپ نہ ہوسکی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل صرف ایک رنز بنا کر 77 کے مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

ان کے جانے کے بعد اگلے آنے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو صرف ایک رنز بنا سکے اور وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔

78 کے مجموعی اسکورز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور افتخار احمد نے ٹیم کا اسکور کچھ آگے ہی بڑھایا تھا کہ 94 کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد بھی 46 ویں اوورز میں صرف 7 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار بنے۔

آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد قومی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز 4 بالز پر 100 رنز مکمل کیے۔

جس کے بعد قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمن اسد شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور چائے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم نے 52 اوورز میں 5 وکٹ پر 125 رنز بنا لیے تھے۔

وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو دونوں کھلاڑی اسکور کو آگے بڑھارہے تھے کہ 143 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 34 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

6 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد اسد شفیق کا ساتھ دینے یاسر شاہ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور مڈل آرڈر بلے باز نے 99 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

دونوں کھلاڑیوں کی بلے بازی جاری تھی کہ 227 رنز کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ 83 گیندوں پر 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں ٹیل اینڈرز نسیم شاہ اور عمران خان بھی زیادہ مزاحمت نہیں کرپائے اور 240 کے مجموعی اسکور پر پوری پاکستانی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: رکی پونٹنگ نے آسٹریلین باؤلرز کو بابر اعظم کے خطرے سے خبردار کردیا

پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے 3 اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے بعد آنے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی بغیر کسی رنز کے اضافے کے 227 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، ایک ساتھ 2 وکٹیں گرنے کے بعد کریز پر موجود سیٹ بلے باز اسد شفیق بھی دباؤ میں آگئے اور وہ بھی اسی مجموعی اسکور پر 76 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی تھی۔

اس سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک پاکستان کو آسٹریلیا سے 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024