• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی کے ڈیڑھ سال بعد بھی میگھن مارکل برطانوی شہریت سے محروم کیوں؟

شائع November 20, 2019 اپ ڈیٹ November 22, 2019
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل — فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس انسٹاگرام پیج
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل — فوٹو بشکریہ کنگسٹن پیلس انسٹاگرام پیج

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو برطانیہ منتقل ہوئے 2 سال ہوگئے اور برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ بھی ہیں، مگر تاحال وہ اس ملک کی شہریت سے محروم ہیں۔

جی ہاں واقعی، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بن جانے کے باوجود میگھن مارکل کو تاحال برطانیہ کا شہری نہیں بنایا گیا۔

2017 میں شہزادہ ہیری سے منگنی کے بعد میگھن مارکل کے حوالے سے شہزادے کے کمیونیکشن سیکرٹری جیسن نوف نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو کو شہریت کے حصول میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی اور یہی وجہ ہے کہ میگھن مارکل ہر وقت امیگریشن ضروریات کی شکایت کرتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل کو برطانوی شہری بننے کے لیے کئی برس کے طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا اور اس دوران کافی خرچہ بھی کرنا ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب 2 سال بعد میگھن مارکل کے ایک دوست نے میل آن لائن کو رواں ہفتے بتایا 'میگھن مارکل ابھی تک برطانوی شہری نہیں بن سکیں، یہ انتہائی غیرمعمولی لگتا ہے کیونکہ ان کی شادی ملکہ کے پوتے سے 18 ماہ پہلے ہوئی، مگر اب انہوں نے اس سست رفتار طریقہ کار کو قبول کرلیا ہے'۔

برطانوی حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق شادی کے بعد شہریت کے حصول کے لیے لوگوں کو اپنی درخواست جمع کرانے سے قبل کم از کم 3 سال تک برطانیہ میں قیام کرنا ہوگا۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ میگھن مارکل نومبر 2018 میں لندن منتقل ہوئی تھیں اور موجودہ طریقہ کار کے تحت وہ اپنی درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے کا عمل 2020 کے آخر تک شروع کرسکیں گی۔

میگھن مارکل کو لائف ان دی یوکے ٹیسٹ کا حصہ بھی بننا ہوگا جس میں متعدد موضوعات جیسے مقامی رسوم و رواج، برطانیہ کی تاریخ، قوانین اور ملکی سیاسی نظام شامل ہوتے ہیں۔

تاہم میگھن مارکل کو امریکی شہری ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہوگا اور وہ یہ کہ انہیں انگلش زبان میں مہارت کے ٹیسٹ سے گزرنا نہیں پڑے گا۔

برطانوی شاہی خاندان کی اس شہزادی کو ہر 6 ماہ بعد اس ملک میں قیام کے لیے ویزہ کی درخواست دینا ہوگی ورنہ وہ وہاں قیام نہیں کرسکیں گی اور چونکہ میگھن مارکل کے پاس ورک ویزہ نہیں تو وہ وہاں کوئی کام بھی نہیں کرسکتیں۔

میگھن مارکل نے شادی سے ایک ماہ قبل برطانیہ کے فیملی ویزہ کے لیے درخواست دی تھی اور شکاگو کے برطانوی ویزہ اپلیکشن سینٹر سے رجوع کیا تھا تاکہ لمبی قطار سے بچ سکیں۔

دوسری جانب میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے اپنے بیٹے آرجی کو امریکا کی شہریت دلانے کی درکواست بھی جمع کرا رکھی ہے۔

اگرچہ آرچی کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے نے لندن میں امریکی سفارتخانے میں بیٹے کی امریکی شہریت کے لیے درخواست جمع کرائی۔

تاہم بکنگھم پیلس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی نہیں کی گئی کہ شاہی جوڑے نے بیٹے کی امریکی شہریت کے لیے درخواست جمع کرائی ہے یا نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqeel Ali Siddiqui Nov 21, 2019 08:01am
Good informative article. One correction, Archie is their son not daughter.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024