• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شام میں اسرائیل کے فضائی حملے، 23 افراد ہلاک

شائع November 20, 2019 اپ ڈیٹ November 21, 2019
اسرائیلی فوج کے دمشق میں کیے گئے فضائی حملے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی فوج کے دمشق میں کیے گئے فضائی حملے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی فورسز اور شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مبصرین کے گروہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں اس نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

شامی مبصر برائے انسانی حقوق (ایس او ایچ آر) کا کہنا تھا کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 6 غیر شامی افراد تھے۔

مزید پڑھیں: سیز فائر کے باوجود اسرائیل کا پھر فلسطین پر فضائی حملہ

واضح رہے کہ ایران نے شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کے ساتھ ملک میں 8 سالہ خانہ جنگی میں شرکت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'جو بھی ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم اسے نقصان پہنچائیں گے'۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک رات میں ایرانی القدس فورس اور شامی فوجی اہداف جن میں ویئر ہاؤسز اور فوجی کمانڈ سینٹر بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے'۔

فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس کا کہنا تھا کہ 'سب سے اہم ہدف دمشق کے مرکزی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، یہی وہ عمارت تھی جو ایران کے پاسداران انقلاب سازو سامان کی ایران سے شام اور شام سے آگے منتقلی کے لیے استعمال کرتی تھی'۔

بھاری بمباری

خیال ر ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے مسلسل فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان پر بہت کم کوئی بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا اعلان

منگل کے روز اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر شام سے 4 راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کا الزام انہوں نے ایرانی فورس پر لگایا تھا۔

تاہم اسرائیل کے میزائل روکنے والے آئرن ڈوم سسٹم نے راکٹوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ثنا' کے مطابق شامی اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس نے دمشق پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے بھاری حملوں کا جواب دیا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ان کے طیاروں کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ 'کوئی طیارہ میزائل کی زد میں نہیں آسکا'۔

اس کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ 'کئی شامی فضائی دفاع کی بیٹریز کو تباہ کردیا گیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم شامی حکومت کو شامی سرزمین پر ہونے والی کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور مستقبل میں اسرائیل پر کسی بھی قسم کے حملے سے خبردار کرتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024