• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

شائع November 20, 2019
5 ستمبر کو طالبان کے ایک حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اے پی
5 ستمبر کو طالبان کے ایک حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اے پی

کابل: افغانستان کے صوبہ لوگر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں البتہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ کسی دشمن کی فائرنگ کا نتیجہ نہیں۔

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کے جنوب میں واقع صوبے لوگر میں ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ قبول کرنے کا دعویٰ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کے خودکش حملے میں دو غیر ملکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی چنوک ہیلی کاپٹر جب طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا تو اسی دوران اسے مار گرایا گیا۔

تاہم عسکریت پسندوں کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے اکثر ایسے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ سامنے آتا ہے تاہم افغان حکومت نے ان کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کابل میں آپریشن کے دوران امریکی فوجی ہلاک

اس سلسلے میں افغان وزارت دفاع فواد امان کا کہنا تھا کہ ’ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ دشمن کی جانب سے ہونے والا فائر نہیں اور نہ ہی افغان سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار زخمی ہوا‘۔

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر کے ممکنہ حادثے سے ایک روز قبل ہی طالبان نے 2 غیر ملکیوں کا تبادلہ اپنے 3 کمانڈرز سے کیا تھا جو افغان حکومت کی تحویل میں تھے اور اس اقدام سے عسکریت پسندوں اور اتحادی افواج کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 5 ستمبر کو طالبان کے ایک حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'داخلی حملے' میں افغان فورسز کے ہاتھوں 2 امریکی فوجی ہلاک

جس کے بعد امریکی صدر نے افغان جنگ کے خاتمے اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے طالبان کے ساتھ ایک سال کے عرصے سے جاری مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

بعدازاں دونوں فریقین کی جانب سے بات کا سلسلہ بحال کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب تک دوبارہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024