• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

شائع November 20, 2019
دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں۔

جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے کے انداز کو بھی سرا ہاتے ہیں۔

رواں سال اداکارہ کے لیے کافی مصروف ثابت ہوا کیوں کہ وہ ٹیلی ویژن اسکرینز پر کئی بڑے ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: 'بدھ کو پیار دینے اور ہفتے کو نفرت کرنے کا شکریہ'

اس وقت بھی ان کے دو ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' اور 'تھوڑا سا حق' ٹی وی اسکرینز پر نشر کیے جارہے ہیں۔

عائزہ خان کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
عائزہ خان کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

تاہم شوبز کے علاوہ بھی اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں کافی مصروف رہتی ہیں، جس کا انکشاف انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس سال کے ختم ہونے سے قبل، میں ذاتی طور پر ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس نے مجھے اتنا پیار دیا اور مجھے سراہا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے اپنی روز مرہ کی زندگی کی مصروفیات بتاتے ہوئے لکھا کہ 'ایمانداری سے بتاؤں تو صبح 7 بجے اٹھنا، ہر روز لنچ باکس تیار کرنا، حورین کو اسکول چھوڑنا، واپس آکر ریان کو اٹھانا، اسے کھانا کھلانا، تیار کرنا اور پھر اپنی امی کے گھر چھوڑنا اور کبھی ان سے درخواست کرنا کے وہ میرے گھر آجائیں، پھر اپنے شوہر کے ساتھ ناشتہ کرنا، پھر کام کے لیے گھر سے نکلنا، جب موقع ملے تب واپس گھر آنا ورنہ موبائل کے ذریعے بچوں پر پورے دن نظر رکھنا، پھر گھر واپس آکر کھانا کھلانا، نہلانا اور رات میں شہزادی اور بیٹ مین کے نائٹ سوٹ کا انتخاب کرنا۔

عائزہ خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد 'حورین کی کہانیاں سننا اور پھر اپنا میک اپ اتارنا، اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ ہر رات ڈنر ڈیٹ، پھر 3 بجے سونا اور پھر صبح 7 بجے اٹھنا، کیا یہ سب مینج کرنا مشکل ہے؟ ایمانداری سے کہوں تو ہاں کبھی کبھار ہے لیکن مجھے مداحوں کا اتنا پیار ملا ہے کہ اس نے مجھے سُپر وومن بنادیا اور مجھے ایسا کام کرنے کی طاقت دی تاکہ میں سب کو فخر محسوس کروا سکوں'۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ وہ کردار ادا کرنے جارہی ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں کیا

اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

یہ شادی سے قبل کئی سالوں تک تعلق میں رہے — فوٹو/ انسٹاگرام
یہ شادی سے قبل کئی سالوں تک تعلق میں رہے — فوٹو/ انسٹاگرام

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو 2009 میں عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے 'تم جو ملے' میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے وہ 'عکس'، 'پیارے افضل'، 'میرا سائیں 2'، 'تم کون پیا'، 'بکھرا میرا نصیب'، 'میرے پاس تم ہو' اور 'تھوڑا سا حق' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

عائزہ اور دانش کی شادی 2014 میں ہوئی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام
عائزہ اور دانش کی شادی 2014 میں ہوئی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024