• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع November 19, 2019
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے حلف لیا—اسکرین شاٹ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے حلف لیا—اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اسد عمر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں ردو بدل، اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی بننے کے بعد اسد عمر وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو دوبارہ وزارت دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل، اسد عمر کو منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے’۔

یاد رہے کہ اسد عمر نے رواں برس مالی سال 20-2019 کا بجٹ پیش کرنے سے پہلے ہی 18 اپریل کو وزارت خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی

اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلم دان سنبھال لوں، لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ نے ایک ایسے موقع پر استعفیٰ دیا تھا جب حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے مذاکرات کر رہی تھی اور مالی سال کا بجٹ بھی پیش کیا جانا تھا۔

اسد عمر نے اپنے بیانات میں واضح کیا تھا کہ وزیر اعظم کے کہنے کے باوجود وزارت لینے سے انکار کردیا ہے تاہم گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے انہیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات بنانے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024