• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

’تماشا‘ کا دوسری دنیا پر مبنی سائنس فکشن گانا

شائع November 17, 2019
گانے کی ویڈیو میں ڈیڑھ صدی بعد آنے والے زمانے کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
گانے کی ویڈیو میں ڈیڑھ صدی بعد آنے والے زمانے کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

رواں ماہ 5 نومبر کو میوزیکل کامپیٹیشن شو’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ میں شرکت کرنے والے میوزیکل بینڈ ’ای شارپ‘ نے اپنا رومانوی گانا ’او شبانہ‘ جاری کیا تھا۔

’او شبانہ‘ کی ویڈیو اور کہانی کو بہت سراہا گیا تھا اور اسے اب تک 80 ہزار کے قریب بار دیکھا جا چکا ہے۔

’او شبانہ‘ کے بعد رواں ماہ 12 نومبر کو بھی ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے تعاون سے ایک اور ’کشمیر‘ بینڈ نے اپنا گانا ریلیز کیا تھا۔

‘ او شبانہ‘ گانا سنیں

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے دوسرے سیزن کے فاتح کشمیر نے 12 نومبر کو ’پروانا ہوں‘ جاری کیا تھا، جسے بینڈ نے کامپیٹیشن میں بھی گایا تھا۔

ای شارپ نے 5 نومبر کو او شبانہ گانا جاری کیا تھا—اسکرین شاٹ
ای شارپ نے 5 نومبر کو او شبانہ گانا جاری کیا تھا—اسکرین شاٹ

’پروانا ہوں‘ کے مختصر دورانیے کی ویڈیو میں میوزیکل بینڈ کے ارکان کو پہاڑوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ساتھ ہی صحراؤں میں لوگوں کو جستجو کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

’پروانا ہوں‘ گانا سنیں

اور اب ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے تیسرے سیزن میں شرکت کرنے والے بینڈ ’تماشا‘ کے ارکان نے بھی اپنا گانا ’روشنی’ جاری کردیا۔

کشمیر بینڈ نے پروانا ہوں 12 نومبر کو ریلیز کیا تھا—اسکرین شاٹ
کشمیر بینڈ نے پروانا ہوں 12 نومبر کو ریلیز کیا تھا—اسکرین شاٹ

تماشا کے گانے ’روشنی‘ میں دوسری دنیا کو دکھایا گیا ہے اور گانے میں 2545 کا زمانہ یعنی ڈیڑھ صدی بعد آنے والے دور کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اگرچہ اسی گانے کی شاعری کو پہلے بھی سراہا جا چکا ہے اور بینڈ اسی گانے پر تعریفیں بھی حاصل کر چکا ہے، تاہم اب اسی گانے کی ویڈیو کو بھی اچھوتا قرار دیا جا رہا ہے۔

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز میں شامل ہونے والے کسی بھی بینڈ نے پہلی بار سائنس فکشن مناظر پر گانا جاری کیا ہے اور اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024