• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات

شائع November 17, 2019
وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی — فوٹو بشکریہ پاک بحریہ
وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی — فوٹو بشکریہ پاک بحریہ

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایڈمرل کلیم شوکت کی بطور چیف وائس چیف آف نیول اسٹاف مدت ملازمت 16 نومبر 2019 کو مکمل ہونے کے بعد وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو ان کی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں اہم کمانڈ اور عہدوں پر وسیع تجربہ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کی 'نئی ڈاکومینٹری'

ان کے بحیثیت کمانڈ تقرر میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس پشین اور پی این ایس معاون شامل ہیں۔

ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر پاکستان فلیٹ، نیول سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول (ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن) اور کمانڈر کوسٹ شامل ہیں۔

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاکستان کے نیول اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی، وائس چیف آف نیول اسٹاف کے طور پر تعیناتی سے قبل چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جب پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کا جہاز تباہ کیا...

انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے برطانیہ کے کرینفیلڈ یونیورسٹی سے ملٹری آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

انہیں قابل تحسین خدمات کی وجہ سے ہلال امتیار (فوجی) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024