• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نواز شریف منگل کو علاج کیلئے لندن روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب

شائع November 17, 2019
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے — فوٹو: اے پی
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے — فوٹو: اے پی

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹلیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے علاج کیلئے حکومت کی پیداکردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی، شہباز شریف

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ 48 گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کی تصدیق کی۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف سفر کے لیے طبی طور پر صحتیاب ہوں گے جبکہ ان کی زندگی محفوظ ہوگی تو وہ لندن جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس طبی عملے اور مکمل آلات سے لیس ہوگی'۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے غیر مشروط طور پر 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکومت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، فردوس عاشق اعوان

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے اور غیر مشروط طور پر باہر جانے کے لیے دی گئی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے لگائے گئے 7 ارب روپے کے بونڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے تو اس شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024