• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

شائع November 16, 2019
بھارتی بحریہ کے حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ بتائی جا سکے گی —فائل فوٹو: شٹراسٹاک
بھارتی بحریہ کے حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ بتائی جا سکے گی —فائل فوٹو: شٹراسٹاک

بھارتی بحریہ کا لڑاکا طیارہ 'مگ 29 کے' مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق طیارہ تربیتی مشن پر تھا اور گوا سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

مزیدپڑھیں: بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

بھارتی بحریہ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ 'تربیتی مشن کے دوران 'مگ 29 کے' لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی'۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ دبولیم میں آئی این ایس ہنسہ سے پرواز کے بعد انجن میں آگ لگی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کیپٹن ایم شیوکند اور لیفٹیننٹ سی ڈی آر دیپک یادیو طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق انجن میں خرابی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جا سکی لیکن غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق طیارہ پرندے سے ٹکرایا تھا۔

بحریہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ طیارہ تربیتی پائلٹ اڑا رہے تھے اور 'مگ 29 کے' ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی افواج میں استعمال ہونے والے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایسے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔

رواں برس 25 ستمبر کو بھارتی ایئر فورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ مدھیا پردیش کے علاقے گوالیور میں قائم ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 8 اگست کو بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا روسی ساختہ جنگی طیارہ سکوئی 30 دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

علاوہ ازیں جون میں آئی اے ایف کا سامان بردار طیارہ ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، پاک فوج

سامان بردار طیارے کے حادثے میں عملے سمیت آئی اے ایف کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو بھارتی ریاست راجستھان میں ایئر فورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2014 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 26 جنگی طیارے، 6 ہیلی کاپٹرز، 9 تربیتی طیارے اور 3 سامان بردار طیارے تباہ ہوئے جبکہ ان حادثات میں 46 افراد بھی ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مگ 21 طیارے لو مار گرایا تھا۔

اس دوران مگ 21 چلانے والے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا اور انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024