• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راک کو بھی اپنا خود کا 'سپر ہیرو' مل گیا

شائع November 16, 2019
فلم 22 دسمبر 2021 کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ فیس بک
فلم 22 دسمبر 2021 کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ فیس بک

اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت ہولی وڈ میں سب سے زیادہ کامیاب سپر ہیرو فلمیں بنائی جارہی ہیں تو غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ ایسی ہی سپر ہیرو پر مبنی فلمیں سب سے زیادہ کمائی کررہی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم 'ایونجرز اینڈ گیم' ہے جو رواں سال ریلیز ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایوینجرز اینڈ گیم کے بارے میں ناقدین نے کیا لکھا؟

اس فلم میں ہولی وڈ فلمز کے کئی سپر ہیروز ایک ولن کے خلاف اکٹھے ہوئے تھے۔

اینتھونی روسو اور جوائے روسی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 2 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔

شاید یہی وجہ ہے کہ ہر اداکار اس وقت اپنے کیریئر میں کوئی نہ کوئی سپر ہیرو کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ان میں سے ایک نامور اداکار ڈیوائن جونسن بھی ہیں، جنہیں دنیا 'دی راک' کے نام سے جانتی ہے۔

طویل عرصے سے رپورٹس تھی کہ ڈیوائن جونسن جلد ایک سپر ہیرو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور اب اداکار نے خود اپنے سپر ہیرو کردار کا پہلا پوسٹر اور فلم کی ریلیز کی تاریخ مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

ایکشن کی دنیا کا حصہ بنتے ہوئے سپر ہیرو کردار 'بلیک ایڈم' جلد سامنے آنے والا ہے، جو کوئی اور نہیں بلکہ ڈیوائن جونسن نبھاتے نظر آئیں گے۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ سپر ہیرو کردار 2021 میں سینما اسکرینز پر ڈیبیو کرے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید لکھا کہ 'جیسے سب ہی بچے سوچتے ہیں، مجھے بھی اپنے بچپن میں ایک سپرہیرو بننے کی خواہش تھی، جس کے پاس شاندار طاقتیں ہوں، جو ہمیشہ لوگوں کو برائی سے بچائے'۔

ڈیوائن کے مطابق 'میرے لیے سب کچھ اس وقت تبدیل ہوا جب 10سال کی عمر میں سب سے بڑا سپر ہیرو سپرمین سامنے آیا، میں ہمیشہ سے سپرمین جیسا ہیرو بننا چاہتا تھا، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کپ سپرمین وہ ہیرو تھا جو میں کبھی نہیں بن سکتا، کیوں کہ میں تو بہت ضدی تھا، لیکن میرا دل صاف تھا اور میں ایک اچھا بچہ تھا، بس میں ہر کام اپنے انداز سے کرنا چاہتا تھا'۔

انہوں نے لکھا کہ 'اور اب اتنے سال گزرنے کے بعد میرے بچپن کا وہ خواب پورا ہوگیا، مجھے ڈی سی یونیورس کا حصہ بننے کا اعزاز ملا اور مجھے بلیک ایڈم جیسا کردار آفر کیا گیا'۔

یہ بھی پڑھیں: دی راک کی بہترین جسامت کا راز سامنے آگیا

اپنے کردار کے حوالے سے دی راک نے مزید بتایا کہ 'بلیک ایڈم کے پاس وہی جادو اور طاقتیں ہیں جو سپرمین کے پاس تھی، بس ان میں فرق یہ ہے کہ وہ ضدی ہے اور الگ قسم کا سپر ہیرو ہے، جو اپنے انداز میں لوگوں کی مدد کرتا ہے'۔

ڈیوائن جونسن کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اپنے کیریئر میں اب تک ایسا کوئی کردار نہیں نبھایا، میں شکر گزار ہوں اس سفر کے لیے'۔

واضح رہے کہ بلیک ایڈم کردار کا آغاز سپرہیرو فلم 'شیزام' کے ساتھ ہوا تھا، اس سیریز میں بلیک ایڈم ایک منفی کردار تھا۔

ڈیوائن جونسن کی فلم 'بلیک ایڈم' 22 دسمبر 2021 میں ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024