• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live JUI Azadi March

مولانا فضل الرحمٰن اور رہبر کمیٹی نے پلان 'بی' اور 'سی' کا نہیں بتایا، بلاول بھٹو

شائع November 16, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور رہبر کمیٹی کی جانب سے پلان 'بی' اور 'سی' کا نہیں بتایا ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'کور کمیٹی نے رہبر کمیٹی ارکان کے کردار کو سراہا جبکہ ہم نے مولانا فضل الرحمٰن سے جو وعدے کیے ان وعدوں پر پورا اترے لیکن جہاں تک سول نافرمانی کی بات ہے تو ہم اس کے حق میں نہیں۔'

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور رہبر کمیٹی نے پلان 'بی' اور 'سی' کا نہیں بتایا، جب تک تمام معلومات سے آگاہ نہیں کیا جاتا پلان 'بی' سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی (ق) لیگ کے ساتھ کیا باتیں ہو رہی ہیں ہمیں اس کا بھی نہیں بتایا گیا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں رہے گا، اگلے سال تک نیا وزیر اعظم ہوگا، حکمرانوں کو اندازہ نہیں ان کے خلاف جدوجہد مزید تیز ہو چکی ہے، آئندہ سال تک نئے انتخابات اور نیا وزیر اعظم ہو گا اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو جانا پڑے گا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024