• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پورا اعتماد ہے اگلے سال تک نیا وزیر اعظم ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

شائع November 16, 2019
مولانا فضل الرحمٰن سے جو وعدے کیے ان وعدوں پر پورا اترے، بلاول بھٹو زرداری — فوٹو: ڈان نیوز
مولانا فضل الرحمٰن سے جو وعدے کیے ان وعدوں پر پورا اترے، بلاول بھٹو زرداری — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر پورا اعتماد ہے کہ اگلے سال تک ملک میں نیا وزیر اعظم ہوگا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'کور کمیٹی نے رہبر کمیٹی ارکان کے کردار کو سراہا جبکہ ہم نے مولانا فضل الرحمٰن سے جو وعدے کیے ان وعدوں پر پورا اترے لیکن جہاں تک سول نافرمانی کی بات ہے تو ہم اس کے حق میں نہیں۔'

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور رہبر کمیٹی نے پلان 'بی' اور 'سی' کا نہیں بتایا، جب تک تمام معلومات سے آگاہ نہیں کیا جاتا پلان 'بی' سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی (ق) لیگ کے ساتھ کیا باتیں ہو رہی ہیں ہمیں اس کا بھی نہیں بتایا گیا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'شروع سے ہمارا موقف واضح تھا، آزادی مارچ اب پلان بی ہی طرف بڑھ رہا ہے تو ہماری عوامی رابطہ مہم اور احتجاج جاری رہے گا، آئندہ پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ کشمیر میں ہوگا جس میں لائحہ عمل دنیا کے سامنے رکھیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: حکومت گرانے میں ایک آدھ جھٹکے کی دیر ہے، مولانا فضل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'کشمیر میں تاریخی حملہ ہوا ہے اور اس حوالے سے جو حکومت نے قدم اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا ہے، جس دن سے یہ کٹھ پتلی وزیر اعظم آئے ہیں معاشی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور حکومت کے پاس ملک چلانے سمیت کوئی معاشی پالیسی نہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں رہے گا، اگلے سال تک نیا وزیر اعظم ہوگا، حکمرانوں کو اندازہ نہیں ان کے خلاف جدوجہد مزید تیز ہو چکی ہے، آئندہ سال تک نئے انتخابات اور نیا وزیر اعظم ہو گا اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو جانا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024