• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

شائع November 15, 2019
وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر، مغربی سرحد اور داخلی سلامتی سمیت ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کی جاری کوششوں میں سہولت پیدا کرنے کے لیے بھی داخلی سلامتی کی پائیداری کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت مستحکم ہوگئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

واضح رہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ملاقات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پاکستان بیرونی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے اور کئی ممالک کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کر رہا۔

اندرونی محاذ پر حکومت کو جہاں ایک طرف معاشی چیلنجز کا سامنا ہے تو دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان نے پلان 'بی' کے تحت صوبوں اور شہروں کو ملانے والی کئی اہم سڑکیں اور شاہراہیں احتجاج کرکے بند کردی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024