• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مچھلی کے تیل کے کیپسول کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

شائع November 15, 2019
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ڈپریشن آج کے نوجوانوں میں بہت تیزی سے پھیلنے والا ذہنی مرض ہے جس کے کیسز کی تعداد میں گزشتہ چند برسوں کے دوران 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے نتیجے میں خودکشیوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے مگر ایک نئی تحقیق میں کہا گیا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جیسے مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال ڈپریشن سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ہاﺅزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں 30 پرانی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا جو 1610 رضاکاروں پر ہوئی تھی اور محققین نے دریافت کیا کہ ورم دور کرنے والی ادویات ڈپریشن کی علامات کو نمایاں حد تک کم کرسکتی ہیں۔

ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ورم جسم کا ایسا دفاعی میکنزم ہے جو مختلف خطرات جیسے انفیکشن، بیکٹریا اور الرجی وغیرہ کے خلاف خصوصی پروٹین خارج کرتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورم جذباتی افعال اور دماغی صحت کے لیے بھی کردار ادا کرسکتا ہے اور ورم کش مرکبات سے بھی ان کا علاج ہوسکتا ہے۔

طبی جریدے جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اینڈ سائیکاٹری میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ

محققین کے مطابق ورم کش ادویات ڈپریشن کے علاج کے لیے استعمال کرنا محفوظ ہے تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سپلیمنٹس کا معمول کی ادویات کے ساتھ استعمال بھی ڈپریشن کی سطح میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024