• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

شائع November 15, 2019 اپ ڈیٹ November 18, 2019
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عثمان خواجہ اور مارکس ہیرس کو ڈراپ کردیا ہے۔

کیمرون بین کرافٹ اور جو برنز کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جیمز پیٹنسن، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل وُڈ پر مشتمل باؤلنگ اٹیک کی معاونت کے لیے باؤلنگ آل راؤنڈر مائیکل نیسر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلین اے ٹیم میں کیمرون بین کرافٹ کو شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن نک میڈنسن ذہنی مسائل کے سبب ٹور میچ سے دستبردار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ بین کرافٹ کو طلب کر لیا گیا۔

بین کرافٹ نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور پاکستان کے خلاف میچ میں 122رنز پر ڈھیر ہونے والی آسٹریلین ٹیم کی پہلی اننگز میں 49 رنز کھیلی تھی۔

فروری میں سری لنکا کے خلاف میچ میں سنچری بنانے کے باوجود جو برنز کو ایشز سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا تھا، تاہم چیف سلیکٹر ٹریور ہونز نے انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں منتخب کر لیا۔

ایشز سیریز میں ناکام رہنے والے عثمان خواجہ اور مارکس ہیرس کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ ٹریوس ہیڈ کو ایک مرتبہ پھر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹم پین(کپتان)، کیمرون بین کرافٹ، جو برنز، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وُڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ڈیوڈ وارنر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024