• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بچی کی پیدائش تک حمل سے لاعلم رہنے والی ماڈل

شائع November 14, 2019
— فوٹو بشکریہ نیوز 7
— فوٹو بشکریہ نیوز 7

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل کو اس وقت زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اس نے اچانک ٹوائلٹ میں بیٹی کو جنم دے دیا کیونکہ اسے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔

جی ہاں واقعی، ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے اور 23 سالہ ماڈل ایرین لانگ میڈ نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ حمل کے دوران سامنے آنے والی نشانیاں جیسے پیٹ نکلنا، صبح طبیعت خراب ہونا، دل متلانا یا کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی جبکہ اس دوران وہ حمل روکنے کے انجیکشن بھی استعمال کرتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا 'اتنے ماہ تک کچھ بھی نظر نہیں آیا اور جو کچھ ہوا وہ بہت عجیب تھا، میں اب تک شاک میں ہوں، مگر اب یہ زندگی کا حصہ ہے جس کو ہم بدل نہیں سکتے'۔

ماڈل کے مطابق جس دن بیٹی کی پیدائش ہوئی، ان کی طبیعت خراب تھی، مگر انہیں بچی کی ڈرامائی آمد تک احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ حاملہ ہیں اور بیٹی کی پیدائش سے 10 منٹ قبل ان کے پیٹ میں بہت شدید تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ٹوائلٹ گئیں اور وہاں سب کچھ ہوگیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے بوائے فرینڈ ڈینئیل کارٹی کے مطابق 'میں نے چیخ سنی اور میں بھاگ کر گیا اور بچی کو دیکھا'۔

انہیں فوری احساس ہوا کہ ان کی بیٹی سانس نہیں لے رہی، جس پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا، جن کی مدد سے ننھی بچی کی زندگی بچانے میں مدد ملی۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں اور اس کا انحصار جسم میں ہڈیوں کی ساخت پر ہوتا ہے یا جسمانی طور پر بھاری خواتین میں بھی پیٹ نکلنا زیادہ واضح نہیں ہوتا۔

تاہم کروڑوں میں سے کسی ایک خاتون کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hani_Layyah Nov 15, 2019 09:59am
How is it possible even without menstrual cycle ?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024