• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

موٹرولا کے کلاسیک ریزر فون کی نئی شکل میں واپسی

شائع November 14, 2019
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

اگر آپ موٹرولا کے نئے فولڈایبل ریزر فون کے منتظر تھے تو کمپنی نے اسے متعارف کرادیا ہے۔

کلاسیک موٹو ریزر 3 کو کمپنی اب نئی شکل میں متعارف کرایا ہے جس کا نام وہی رکھا گیا ہے بلکہ ڈیزائن بھی لگ بھگ پرانا ہی ہے، مگر پھر بھی کافی جدت دیکھی جاسکتی ہے۔

اگر آپ نے اوریجنل ریزر فون نہیں دیکھا تو بھی اس کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے جو ایک کافی پتلا اسمارٹ فون ہے جس میں اسکرین کافی بڑی ہے جو فولڈ ہوکر چوکور یا فلپ ڈیوائس کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس فون میں 6.2 انچ کی فولڈ ایبل او ایل ای ڈی اسکرین 876p ریزولوشن کے ساتھ دی گئی ہے، درحقیقت اس کی موٹائی محض 6.9 ملی میٹر ہے، اس وقت بیشتر فون کی موٹائی 8 ملی میٹر ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فولڈ ہونے کے بعد یہ ماضی کا کلاسیک ریزر فون لگنے لگتا ہے جس میں باہر 2.7 انچ سیکنڈری ڈسپلے موجود ہے جو نوٹیفکیشنز، میوزک کنٹرولز اور ٹیسٹ کے جواب میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ وہاں سیلفی کے لیے ایک ویو فائنڈر بھی ہے ۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

سام سنگ گلیکسی فولڈ کے برعکس ریزر کی اسکرین فولڈ ہوکر سپاٹ شکل اختیار کرلیتی ہے اور کمپنی نے اس حوالے سے پائیداری کو ترجیح دی ہے۔

فون میں 16 میگا پکسل کیمرا جبکہ اسکرین کے اوپر نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے اور 2510 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

کمپنی نے اس کی قیمت 1500 ڈالرز (2 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے اور یہ دسمبر میں یورپ اور امریکا میں فروخت کے لیے پیش ہوگا جبکہ ایشیا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں یہ اگلے سال کسی وقت دستیاب ہوگا۔

قیمت کے لحاظ سے یہ فی الحال سب سے سستا فولڈایبل فون سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ سام سنگ گلیکسی فولڈ کی قیمت 2 ہزار ڈالرز جبکہ ہواوے کا فولڈ ایبل فون 26 سو ڈالرز میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024